Thursday, April 24, 2025
Homesliderشہر کی ہوٹلوں پر میئر کی نظر ،معیاری اور صحت بخش کھانوں...

شہر کی ہوٹلوں پر میئر کی نظر ،معیاری اور صحت بخش کھانوں کی فراہمی پر توجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد مختلف اقسام اور لذیذ کھانوں کے لئے مشہور ہے اور اب تو ہر گلی اور محلے میں کئی ایک مقامات پر چھوٹی  وبڑی ہوٹلوں کا ایک جال پھیلا ہوا ہے جہاں افغانی،چینی ،مغلائی  اور دنیا بھر کے مختلف ڈشیں چند منٹوں میں تیار ملتی ہے جبکہ کھانوں کی  آن لائن دستیابی کا نیٹ ورک  سونے پر سہاگہ ہے  لیکن ا ن تمام سہولیات کے باوجود عوام کے دلوں میں کہیں نہ کہیں یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ جو کھانے ہوٹلوں کے ذریعہ فراہم کئے جارہے ہیں وہ کتنے صحت مند اورصاف ستھر ے ہیں ۔

ہوٹلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے پابند بنانے اور صحت مند کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے حیدرآباد کی میئرنے اپنے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیاہے ۔ حیدرآبا د کی میئر گڈوال وجئےالکشمی نے جی ایچ ایم سی صحت اور صفائی ستھرائی ونگ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر کے ہوٹلوں میں صفائی اور حفظان صحت کی نگرانی کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے باقاعدگی سے معائنہ کرنے کو کہا  اور یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اگر عوام کی جانب  سے کوئی شکایت موصول نہ بھی  ہورہی  ہو تو بھی اس بات کو یقین  بنانے کےلئے  ہوٹلوں میں جو  کھانا تیار کیا اور پیش کیا جارہا ہے وہ معیاری اور صحت بخش ہو ۔

حالیہ  ایک جائزہ اجلاس میں جس میں چیف میڈیکل آفیسر  پدما  اور 30 ​​حلقوں کے اسسٹنٹ میڈیکل آفیسرز آف ہیلتھ (اے ایم او ایچ) نے شرکت کی  اس اجلاس میں  میئر نے مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا اگر جی ایچ ایم سی نے بے گھر افراد کے لئے فیڈ دی ڈو کمیونٹی فرج کو منتقل کیا  اور ہوٹلوں کے قریب فریج میں رکھا کھانا کھانے کی بہتر حالت میں ہو۔ انہوں نے اے ایم او ایچ سے کہا کہ وہ ہوٹلوں کے معائنہ کے حوالے سے اپنی رائے دیں تاکہ صفائی کو بہتر بنانے کے لئے مناسب اقدامات کیے جاسکیں۔