عید گاہ گنبدان قطب شاہی
حیدرآباد: عید گاہ گنبدان قطب شاہی قلعہ گولکنڈہ میں نماز عید الاضحی8: 45بجے ادا کی جائے گی۔قاری سید متین علی شاہ قادری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔
عید گاہ فرسٹ لانسر
٭۔عید گاہ قدیم فرسٹ لانسر ز میں نماز عید الاضحی8بجے ادا کی جائے گی۔قبل از نماز مولانا سید شاہ نجیب الدین قادری شرفی کا خطاب ہوگا۔حافظ و قاری محمد مفیض الدین قادری رضوی امامت کریں گے۔محمد منیر الدین نوری خطبہ دیں گے۔
عید گاہ سکنڈ لانسرز
٭۔مسجد پانچ خانہ عید گاہ سکنڈ لانسر ز لنگر ہاؤز میں نماز عید الاضحی 9:30بجے ادا کی جائے گی۔شفیع محمد خان امامت کریں گے،مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی کا خطبہ ہوگا۔
عید گاہ حضرت اجالے شاہ صاحب
٭۔عید گاہ حضرت اجالے شاہ صاحب میں نماز عید الاضحی 8بجے ادا کی جائے گی۔مولانا عمران تقی الدین امامت کریں گے۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی خطبہ دیں گے۔
عید گاہ بلالی اے سی گارڈس
٭۔عید گا ہ بلالی (ہاکی گراؤنڈ) اے سی گارڈ س،مانصاحب ٹینک میں نماز عید الاضحی 8:15بجے ادا کی جائے گی۔
عید گاہ وادی مصطفی جل پلی
٭۔عید گا ہ وادی مصطفی جل پلی میں نمازعید الاضحی9بجے ادا کی جائے گی۔حافظ و قاری ریاض احمد اشرفی امامت کریں گے۔قبل از نماز عبد الرؤف مینائی بیان کریں گے۔
عید گاہ چلکل گوڑہ
٭۔عید گا ہ اہل سنت و الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں نماز عید الاضحی8بجے ادا کی جائے گی۔مولانا سید خواجہ ضیاء الدین سابری امامت کریں گے۔
عید گاہ سلیم نگر
٭۔عید گاہ سلیم نگر ملک پیٹ میں نماز عید الاضحی 9بجے ادا کی جائے گی حافظ سید مرتضی علی صوفی حیدر قادری امامت کریں گے۔
عید گاہ درگاہ حضرت سالار اولیاء
٭۔عید گاہ درگاہ حضرت سالار اولیا ء نیو حفیظ پیٹ شیر لنگم پلی میں نماز عید الاضحی8:30بجے ادا کی جائے گی۔
عید گاہ کارخانہ کنٹونمنٹ
٭۔قدیم عید گاہ محلہ کارخانہ سکندرآباد میں نماز عید الاضحی9بجے ادا کی جائے گی۔حافظ محمد نذیر احمد امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔
عید گاہ پہاڑی شریف
٭۔ عید گاہ پہاڑی شریف حضرت سیدنا بابا شرف الدین میں نماز عید الاضحی9بجے ادا کی جائے گی۔قاضی محمد عبد الرحمن شا ہ قادری امامت و خطابت کریں گے۔
عید گاہ جیلانیہ
٭۔ عید گاہ جیلانیہ متصل نزد لوئے کا چار مینار ہائی ٹیک سٹی میں نماز عید الاضحی9بجے ادا کی جائے گی۔مولانا سید عبد القادر جیلانی خطاب کریں گے۔حافظ سید محمد محسن کلیمی امامت کریں گے۔
تاریخی مکہ مسجد
٭۔ محمد عبد القادر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب تاریخی مکہ مسجد میں نماز عید الاضحی9:30بجے ادا کی جائے گی،حافظ قاری محمد لطیف احمد امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔
جامع مسجد افضل گنج
٭۔ جامع مسجد افضل گنج میں نماز عید الاضحی9بجے ادا کی جائے گی۔نماز سے قبل مولانا سید شاہ انعام الحق قادری فلسفہ قربانی بیان کریں گے اور امامت و خطابت کریں گے۔
جامع مسجدعالیہ
٭۔ جامع مسجدعالیہ گن فاؤنڈری میں نماز عید الاضحی 8:30بجے ادا کی جائے گی،ڈاکٹر محمد محامد ہلال آعظمی خطاب کریں گے اور حافظ برکت اللہ امامت کریں گے۔
مسجدیکمینار نامپلی
٭۔ مسجد یکمینار نامپلی میں نماز عید الاضحی 7بجے ہوگی۔حافظ محمد فضل الرحمن امام و خطیب قبل از نماز فضائل قربانی بیان کریں گے۔
مسجدعامرہ عابڈس
٭۔ مسجدعامرہ عابڈس میں نماز عید الاضحی6:30بجے ادا کی جائے گی۔
مسجدحج ہاؤز
٭۔ مسجدحج ہاؤز نامپلی میں نماز عید الاضحی7:30بجے ادا کی جائے گی۔حافظ محمد صابر پاشا قادری امامت و خطابت کریں گے۔
مسجدقباء گڈس شیڈ نامپلی(پہلی جماعت)
٭۔ مسجدگڈس شیڈ نامپلی قریب کریمنل کورٹ میں نماز عید الاضحی کی پہلی جماعت 6: 20بجے ادا کی جائے گی۔اردو بیان 5: 45 بجے ہوگا۔
مسجدقباء گڈس شیڈ نامپلی(دوسری جماعت)
٭۔ مسجدگڈس شیڈ نامپلی قریب کریمنل کورٹ میں نماز عید الاضحی کی دوسری جماعت 10:30بجے ادا کی جائے گی۔اردو بیان 9: 45 بجے ہوگا۔
جامع مسجد حبیبیہ
٭۔جامع مسجدحبیبیہ قلی قطب شاہ کالونی ہفت گنبد روڈ ٹولی چوکی میں نماز عید الاضحی 8:30بجے ادا کی جائے گی۔
مسجدٹیک نامپلی
٭۔ مسجدبغدادی ٹیک نامپلی میں نماز عید الاضحی 8:30بجے ادا کی جائے گی۔مولانا عاصم نقشبندی امامت کریں گے۔
مسجدفصیح جنگ
٭۔ مسجدفصیح جنگ نظام شاہی روڈ معظم جاہی مارکیٹ میں نماز عید الاضحی 8:30بجے ادا کی جائے گی۔
مسجدسلطان باغ و عید گاہ کواڑی گوڑہ
٭۔ مسجدسلطان باغ و عید گاہ کواڑی گوڑہ متصل وائسرائے ہوٹل سکندرآباد میں نماز عید الاضحی10بجے ادا کی جائے گی۔
مسجدآستانہ شطاریہ
٭۔ مسجدآستانی شطاریہ دبیر پورہ میں نماز عید الاضحی9بجے ادا کی جائے گی۔مولانا سید غلام غوث شیخن احمد چشتی قادری الشطاری امامت کریں گے۔مولانا سید قبول بادشاہ شطاری معتمد مجلس علماء دکن کا خطاب ہوگا۔
جامع مسجد منوریہ چنچل گوڑہ
٭۔ جامع مسجدمنوریہ چنچل گوڑہ میں نماز عید الاضحی 8:30بجے ادا کی جائے گی۔سید مطیع اللہ ذاکر منوری فضائل حضرت ابراہیم بیان کریں گے۔