نئی دہلی: دہلی کی سابق وزیر اوعلیٰ آنجہانی شیلا دکشت کو ان کے جانشین اروند کیجریوال سے بہتر قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما وجئے گوئل نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے پچھلے پانچ سالوں میں شہر کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی صرف ایک آدمی کی پارٹی ہے،اور اسمیں کیجریوال کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”مجھے کیجریوال کا کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے۔وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا استعمال کر رہے ہیں۔اور لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔شہر میں پانچ سالوں کے دوران کو ئی نیا کام نہیں ہوا ہے۔نا کو ئی اس کول،ناکالج یا اسپتال کچھ بھی نہیں۔
دہلی کے سابق بی جے پی صدر گوئل نے مزید کہا کہ پانی اور بجلی سے متعلق مفت سامان دئے جا رہے ہیں۔اگر مفت دینا ہے تو یہ عام آدمی پارٹی کے فنڈز سے دینا چاہئے،لوگوں سے ٹیکس لیکر انہیں مفت دینا یہ کام نہیں ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پندرہ سالوں تک دہلی میں بر سر اقتدار رہیں شیلا دکشت بہتر وزیر اعلیٰ تھیں،گوئل نے کہا کہ اگر موازنہ کریں تو”شیلا دکشت،اروند کیجریوال سے بہتر وزیر اعلیٰ تھیں۔گوئل نے کہا کہ ”عام آدمی پارٹی اور اس کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی مفت ہے،لیکن لوگوں کو پانی بالکل نہیں مل رہا ہے،یا خراب پانی ہے۔سات لاکھ موجودہ کنکشنوں کو پانی نہیں مل رہا ہے۔بجلی کے بل بڑھ کر آرہے ہیں،جبکہ وہ پانی و بجلی مفت کی باتیں کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
گوئل نے کا کہ ’عام آدمی پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی بد عنوانی میں ملوث ہیں،بہت سے لوگوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔اور پارٹی کیجریوال کے ماتحت نہیں ہے۔گوئل نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال اپنی ووٹ بینک کی سیاست کو مزید آگے بڑھانے کے لئے اعلانات پر اعلانات کر رہے ہیں،جن پر عمل کرنے میں ناکام ہوں گے۔