Sunday, June 8, 2025
Homesliderشین  وارن کی موت کی وجہ معلوم ہوگئی

شین  وارن کی موت کی وجہ معلوم ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ پیرکو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہے۔ مررڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی ایک رپورٹ میں تھائی پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسپنر کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ تحقیق کو قبول کرتے ہیں۔52 سالہ کرکٹروران جمعہ کو تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔

 وارن کے ایک ساتھی نے ایمبولینس کے پہنچنے سے تقریباً 20 منٹ قبل سابق کرکٹر کو بچانے کی کوشش کی لیکن دواخانہ پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ سابق کرکٹر کی نعش اب ان کے ملک واپسی کے لیے آسٹریلیائی قونصلر حکام کے حوالے کی جائے گی جہاں ان کی سرکاری اعزازات تدفین کی جائے گی۔ آج تفتیش کاروں کو پوسٹ مارٹم کا نتیجہ موصول ہوا، جس میں طبی رائے یہ ہے کہ موت کی وجہ قدرتی ہے ۔ رپورٹ میں تھائی نیشنل پولیس کے نائب ترجمان کسانا پھتھاناچاروین کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے۔تفتیش کار قانون کے مقررہ وقت کے اندر پراسیکیوٹرز کے لیے پوسٹ مارٹم کے نتائج کا خلاصہ کریں گے۔

 دریں اثنا وارن کے انتقال کے بعد سے ان کے خاندان نے اپنے کبھی نہ ختم ہونے والے ڈراونے خواب کے بارے میں بات کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنے دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ تلاش کرنا ہمارے لیے ایک ناممکن کام ہے اور شین کے بغیر مستقبل کی طرف دیکھنا ناقابل فہم ہے، امید ہے کہ ہم سب کے پاس خوشگوار یادوں کا پہاڑ ہمارے جاری غم سے نمٹنے میں ہماری مدد کرے گا۔ وارن نے 145 ٹسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں، جو سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن کے بعد طویل ترین فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایشز میں کلین سویپ کرنے کے بعد وہ 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہو گئے۔ انہوں نے 2013 میں تمام طرز کے کھیل کو خیرباد کہہ دیا ۔ وارن کی سب سے بڑی بیٹی 24 سالہ بروک اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہم بہت سے طریقوں سے بہت ملتے جلتے تھے اور میں ہمیشہ مذاق کیا کرتی تھی کہ مجھے آپ کے جینز مل گئے ہیں ۔