Wednesday, April 23, 2025
Homesliderشیکھر کا قتل ، پروین بیگم اورآصف قریشی کو عمر قید کی...

شیکھر کا قتل ، پروین بیگم اورآصف قریشی کو عمر قید کی سزا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ایک خاتون اور اس کے عاشق کے خلاف سابق​​عاشق کی جانب سے  ہراسانی سے تنگ  آکر اسے قتل کرنے کا الزام  میں عمر قید سنائی گئی ہے ۔ تکنیکی اور سائنسی شواہد پر انحصار کرتے عدالت نے دونوں ملزموں کو قصوروار پایا اور عمر قید کا  فیصلہ سنایا۔ پروین بیگم اورمحمد آصف قریشی نے اکتوبر 2018 میں متوفی ای شیکھر کو شاد نگر میں اپنے مقام پر بلایا ، پھر سب نے شراب نوشی کی جس کے بعد  شیکھر کو  ہلاک کردیا۔ عدالت نے ملزموں پر فی کس پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ابتدائی طور پر  پروین اور شیکھر ایک سال سے زیادہ عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور یہاں تک کہ دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔ اسی دوران قریشی پروین سے واقف ہوا۔ جب پروین نے قریشی کے ساتھ  نزدیگیاں بڑھانا شروع کیا تو شیکھر ناراض ہوا اور اس نے پروین کو متنبہ کیا کہ وہ آصف سے دور رہے۔ تاہم  جب آصف اور پروین  کا رشتہ اور بھی  آگے بڑھ رہا  تھا  تو شیکھر نے پروین کو ہراساں کرنا شروع کردیا ، جس سے وہ اور قریشی پریشان ہوگئے۔

جب یہ ہراسانی بتدریج بڑھتی گئی تو  انہوں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا ، تاکہ وہ شادی کر سکیں۔ منصوبے کے مطابق ،پروین نے شیکھر کو بات کرنے کے لئے اس کے گھر بلایا ،جہاں اس نے قریشی کے ساتھ مل کر شراب پینے پر مجبور کیا۔ بھاری نشے میں آکر اور نشہ آور ادوایات  کے اثر سے  شیکھر بے ہوش ہوگیا۔ پروین اور قریشی نے شیکھر کے گلے کو کاٹا اور اسے مار ڈالا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ بعدازاں انہیں گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں  بھیج دیا گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے شیکھر کا آخری کال ریکارڈ اکٹھا کیا اور اسے پروین اور قریشی کے کال ریکارڈوں کے ساتھ ملایا ۔ انہوں نے قریشی کے قبضہ سے قبل میں استعمال ہونے والے  سامان ،چھریوں اور کپڑوں کو بھی حاصل کرلیا تھا جس پر  خون کے داغ  تھے اوران دھبوں کو  شیکھر کے خون کے داغوں کا ڈی این اے سے موازنہ کیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے تمام شواہد کی جانچ کی اور دونوں ملزمان کو اس جرم میں قصوروار پایا اور عمر قید کا فیصلہ سنایا۔