حیدرآباد :حیدرآبادشی ٹیموں اور سائبر کرائم پولس نے آج مختلف کالجوں کے طلباء کے لئے ”آن لائن سیفٹی ورک شاپ“کا انعقاد عمل میں لایا،تاکہ آن لائن کئے گئے مجرموں کے بارے میں پتہ چلے۔یہ ورک شاپ آئی اے ایم اے آئی اور سیدھام فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی،پولس کمشنر انجنی کمار نے سائبر کرائم میں اضافہ اور آج کی دنیا میں اس کے پھیلاؤکے بارے میں بتایا۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس شیکھا گوئل نے طلبا ء سے جرائم اور ان سے محفوظ رہنے کے لئے استعمال کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی مثال دی۔اس موقع پرکئی اعلیٰ پولس عہدیدار موجود تھے۔