Monday, June 9, 2025
Homesliderضعیف قبائلی خاتون کو ٹریکٹر کے ذریعہ روند کر ہلاک کرنے ولا...

ضعیف قبائلی خاتون کو ٹریکٹر کے ذریعہ روند کر ہلاک کرنے ولا ملزم گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

  امراوتی: پولیس نے ضعیف قبائلی خاتون کو اپنے ٹریکٹر کے ذریعہ روند کر ہلاک کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور سیواپورم تانڈہ میں پیش آیا۔پولیس نے منگل کو اس ملزم کو گرفتار کرلیا۔مقتولہ کے رشتہ داروں اوراراکین خاندان نے نرساراو پیٹ کے سرکاری اسپتال کے قریب منگل کی صبح احتجاج کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیاجس پرفوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سرینواس ریڈی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی جوڑاراماوت منترونائک اورمنتروبائی سیواپورم علاقہ میں اپنے کھیت میں کام کرتے تھے۔

اس جوڑے نے کاشت  اور دیگر ضروریا ت کے لئے اپنے کھیت کو رہن رکھتے ہوئے 3.80لاکھ روپئے کی رقم بطورقرض ملزم سرینواس کے پاس سے حاصل کی۔ملزم اس رقم کی واپسی کے لئے اصرار کررہا تھا۔اس نے قبل ازیں قرض کی رقم کی عدم ادائیگی پر اس کھیت پرقبضہ کرلینے کی بھی دھمکی دی تھی۔اسی دوران ملزم سرینواس کل اُس وقت کھیت پہنچا جب اسے پتہ چلا کہ یہ جوڑا کھیت میں جارہا ہے۔اس نے دونوں سے جھگڑا کیا اور قبائلی خاتون کو اپنے ٹریکٹر سے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔اس منظر کو دیکھ کر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس نے آج ملزم کو گرفتارکرلیا۔ اس کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔