Monday, April 21, 2025
Homesliderطالبان ہر ملک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کے خواہاں

طالبان ہر ملک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

کابل ۔ طالبان نے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے کہ جن کہا جا رہا تھا کہ طالبان حکومت کسی ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں قائم کرنا چاہتی ہے اور کہا کہ وہ ہر کسی کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تنظیم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ کسی ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرنا چاہتی ہے ۔ تنظیم ایسی کسی بھی افواہ کو خارج کرتی ہے ۔

 ترجمان نے کہا اسلامی امارات افغانستان تمام ممالک کے ساتھ بہتر سفارتی اور تجارتی رشتے چاہتی ہے ۔ ہم نے کہا کہ ہم کسی ملک سے تجارت نہیں کریں گے ۔ اس بابت جو افواہیں پھیلائی گئی ہیں، وہ سچ نہیں ہیں اور ہم اسے خارج کرتے ہیں۔ مجاہد نے کہا ہم ایسی ہر افواہ کو خارج کرتے ہیں جو سچ نہیں ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک کے 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلامی امارات افغانستان کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے جمعرات کو ملک کے 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ امارات اسلامیہ کا اعلان برطانوی راج سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے ۔ اتوار کو طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے تھے ۔طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کریں گے اور حکومت کو شریعت کے مطابق چلایا جائے گا۔