Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگطلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کرمنانے والی سعودی خاتون

طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کرمنانے والی سعودی خاتون

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ شادی کا جوڑی ہر خاتون کی زندگی میں ایک خاص لباس ہوتا ہے جس کے ساتھ اس کی ناقابل فراموش اور شاندار یادیں وابستہ ہوتی ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے طلاق کا جشن اپنی شادی کا جوڑا پہن کر منایا تاکہ  وہ دنیا کو بتا سکے کہ وہ اس طلاق سے خوش ہے۔

سعودی خاتون امیرہ الناصر نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا ہے اور اس کا وڈیو سوشل میڈیا پر شائع کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول  ہو گیا ہے۔المرصد کے مطابق اس حوالے سے #حفل_ امیرہ_ الناصر کے عنوان سے ہیش ٹیگ پر تبصروں کی بھر مار ہے۔

امیرہ الناصرپر کو طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس پر امیرہ نے کہا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر طلاق کے بعد شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہے تاکہ پوری دنیا کو بتا سکوں کہ علیحدگی پر خوش ہوں۔امیرہ الناصر نے مزید کہا ہے کہ بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ سعودی لڑکیوں کو پیغام دوں۔ وہ یہ ہے کہ زندگی کسی ایک انسان تک محدود نہیں ہوتی۔ کوئی بھی شخص کتنا ہی اہم اور ہیرا کیوں نہ ہو زندگی اس پر تمام نہیں ہوتی۔

ان کے بقول یہ زندگی کا اہم مرحلہ ہے۔ گزر جائے گا۔ جلد اپنی گاڑی میں شہر کی سڑکوں پر سیر سپاٹا کروں گی۔امیرہ الناصر نے مطلقہ خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلاق دینے والے کو مردہ سمجھ لو، اس کا غم نہ کرو۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ امیرہ کے چہرے سے لگتا ہے کہ اس پر طلاق کا بہت زیادہ اثر ہے لیکن غرور کا کیا کیا جائے؟

ایک اور صارف نے لکھا طلاق سے امیرہ کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ لگتا ہے طلاق دینے والا خاوند اسے بے حد عزیز تھا۔ امیرہ کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہیں۔ دوسری ٹوئٹر صارف نے کہا کہ امیرہ بہادر خاتون ہے۔ نجی آزادی میں فراست اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ ناپسندیدہ ماحول سے ٹکر لی۔ایسے ہی ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں امیرہ کے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو کچھ بھی کہنے سے قبل یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ امیرہ کے خاوند کا اس کے ساتھ کیا رویہ تھا۔ ناحق کسی پر تنقید کرنا اچھی بات نہیں۔