Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہطیارہ نہیں کشمیریوں سے ملاقات کی آزادی چاہیے

طیارہ نہیں کشمیریوں سے ملاقات کی آزادی چاہیے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے طیارہ بھیج کر ریاست کے حالات کا معائنہ کرنے کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ انہیں طیارہ نہیں چاہئے بلکہ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ انہیں ریاست کے لوگوں سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے لیڈروں کے ایک وفد کے ساتھ جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام اور وہاں کے اہم لیڈروں سے ملنا چاہتے ہیں اس لئے گورنر اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں آزادانہ طورپر وہاں کے لوگوں کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملے ۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی نے ہفتے کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شامل ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں حالات بہت خراب ہونے کی رپورٹ ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی کو وہاں کے حقیقی حالات سے ملک کو آگاہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا تھا کہ نئے کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے منعقد ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں انہیں انہی رپورٹوں کے پیش نظر بلایاگیا تھا اور ورکنگ کمیٹی اس سلسلسے میں غور بھی کررہی ہے ۔

 ملک نے پیرکو راہول گاندھی کے اس تبصرے پر ردعمل کااظہا کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی صرف بیان بازی نہ کریں بلکہ جموں و کشمیر آکر حالات کا معائنہ کریں۔ وادی کشمیر کے ان کے دورے کے لئے طیارے کا انتظام کیاجائے گا۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کر کے ملک کو جواب دیا اور کہا محترم گورنر ملک جی میں اور اپوزیشن کے لیڈروں کا ایک وفد آپ کی دعوت پرکشمیر اور لداخ آنا چاہے گا۔ہمیں آپ کا طیارہ نہیں چاہئے بلکہ یہ یقین دہانی چاہئے کہ ہم آزادانہ طورپرگھوم سکیں اور وہاں کے لوگوں ، لیڈروں اور وہاں کی سکیورٹی میں تعینات ہمارے جوانوں سے مل سکیں۔