Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہعادل آباد میں ”ہندو وا ہنی“ کے کارکنوں نے اکبر اویسی...

عادل آباد میں ”ہندو وا ہنی“ کے کارکنوں نے اکبر اویسی کی تصویر کو نذر آتش کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

عادل آباد :  عادل آباد شہر میں ہندو وا  ہنی کے کارکنوں نے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈر و رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی کی تصویر کو نذر آتش کیا۔اور احتجاج کیا۔اور مخالف نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ مجلسی رکن اسمبلی نے منگل کو کریم نگر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے،ریاست میں عنقریب منعقد ہونے والے بلدی انتخابات کے ضمن میں،ریاستی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”بھلے ہی مجلس کامیاب نہ ہو،مگر بی جے پی کو کامیاب ہونے مت دیجئے“۔ان کے اس بیان کے بعد بی جے پی و اس کی اتحادی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

عادل آباد میں ہندو وا  ہنی کے کارکنوں نے اکبر اویسی کے اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کو  نذر آتش کیا۔اور ان کے خلاف احتجاج کیا۔ساتھ ہی ان کے خلاف نعرے لگائے۔