Wednesday, April 23, 2025
Homeبیناتعازمین حج کی خدمت کے لیے 14 ہزاراہلکاراورچارسوگاڑیاں مامور

عازمین حج کی خدمت کے لیے 14 ہزاراہلکاراورچارسوگاڑیاں مامور

ایام تشریق میں مجموعی طوپر ایک ملین سے زاید عازمین حج المشاعر ٹرین سے سفر کرسکیں گے۔مشاعر میں36 ہزار ہنگامی غسل خانون کا اہتمام ۔مشاعر مقدسہ میں 600 ٹنکیاں نصب ۔حج 1439ھ کے آپریشنل پلان کی تفصیلات جاری

خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، مکہ معظمہکے گورنر اور مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439ء کے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا ہے۔ رواں سال حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی خدمت پر 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مْختص کی گئی ہیں۔حج آپریشنل پلان کے اعلان کا مقصد حج کے حوالہ سے تیار کردہ منصوبوں کو عملی شکل میں لانا اور ان کی کار کردگی سے استفادہ کرنا ہے۔ حج آپریشن پلان کی نگرانی مشاعر مقدسہ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔ اس میں مشاعر مقدسہ ٹرین، الجمرات تنصیبات، سیوریج، طہارت خانوں کا قیام اور پانی کی فراہمی، حجاج بیت اللہ کو پانی پلانے کا منصوبہ، حج سرویسز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دیگر خدمات شامل ہیں۔حج آپریشنل پلان کی نگران اتھارٹی کے ترجمان انجینیر جلال بن عبدالجلیل کعکی نے ایک بیان میں کہا کہ حجاج کرام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ گورنر مکہ کی زیرنگرانی روبہ عمل ہے۔ گورنر مکہ اور ان کے نائب حج سے متعلق سرویسز کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انجینیر کعکی نے کہا کہ حج کے موقع پر انتظامی اور تکنیکی عملے سمیت 14 ہزار افراد کو حجاج کی خدمت پر مامور کیا جا رہا ہے جب کہ حجاج کرام کی آمد ورفت کے لیے 400 گاڑیوں کا بھی بندوبست ہے۔انہوں نے کہا کہ حج آپریشنل منصوبے کے تحت المشاعر ٹرین آٹھ ذی الحج کو منیٰ سے حجاج کرام کو عرفات، وہاں سے پھر منیٰ لائے گی۔ یوں المشاعر ٹرین کی مدد سے ساڑھے تین لاکھ حجاج کرام کو عرفات تک ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائیگی جب کہ ایام تشریق میں مجموعی طوپر ایک ملین سے زاید عازمین حج المشاعر ٹرین سے سفر کرسکیں گے۔حجاج کرام کو سہولت کے لیے مشاعر میں36 ہزار ہنگامی غسل خانون کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حجاج کرام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے مشاعر مقدسہ میں 600 ٹنکیاں نصب کی گئی ہیں جہاں ایک گھنٹہ میں اوسطاً 700 مکعب میٹر پانی مہیا کیا جائے گا۔