Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگعالمی چیمپئین شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر پی وی سندھونے...

عالمی چیمپئین شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر پی وی سندھونے رقم کی تاریخ

- Advertisement -
- Advertisement -

باسیل (سوئزر لینڈ) :ہندوستان کی معروف بیاڈ منٹن کھلاڑی،پی وی سندھو نے اتوار کے روز جاپان کی نوزومی اوکو ہارا کو یک طرفہ فائنل میں صرف 36منٹ میں شکست دے کر بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا اور ایک تاریخ رقم کی۔ساتھ ہی وہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔

پچھلے دو لگاتار ورلڈ چیمپئین شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو اپنے اپنے جوش کے ساتھ فائنل میں اتری اور اپنے بہترین کھے سے،اس نے جاپان کی اوکو ہارا کو ہرا دیا۔

سندھوکاعالمی سطح پرجیتا ہوا یہ سونے کاتمغہ ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے، اس سے قبل سائی پرنیت نے مردوں کے سنگلز زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

سندھو کو 2016کے ریوا اولمپکس میں چاندی،2017کی عالمی چیمپئین شپ میں چاندی،2018کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی اور 2018کی عالمی چیمپئین شپ میں بھی چاندی کا تمغہ ملا تھا۔لیکن انہوں نے اس وقت اپنے میڈل کا رنگ بدلتے ہوئے اسے سونے کا کر دیا۔پی وی سندھو کے عالمی چیمپئین شپ جیت کر تاریخ رقم کرنے پر وزیر آعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے مبارکباد دی ہے اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔