Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںعام آدمی پارٹی کی ناراض رکن اسمبلی الکا لامبا نے سونیا گاندھی...

عام آدمی پارٹی کی ناراض رکن اسمبلی الکا لامبا نے سونیا گاندھی سے کی ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی ناراض رکن اسمبلی الکا لامبا نے منگل کو کا نگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،اور اس قیاس آرائی کو ہوا دی کہ وہ اگلے سال کے شروعات میں قومی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی میں شامل ہو سکتی ہیں۔الکا لامبا جو دہلی کی چاندنی چوک اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں،تقریبا 12.30بجے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پہنچی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

لامبا نے اگسٹ کے شروع میں کہا کہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے آئندہ اسمبلی انتخابت لڑیں گی۔پارٹی نے بھی کہا تھا کہ وہ ان کا استعفی منظور کرنے تیار ہے۔حال ہی میں اختتام کو پہنچے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر لامبا نے عام آدمی پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے پارٹی سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے جواب طلب کیا تھا۔جس کے بعد انہیں پارٹی کے ارکان کے آفیشیل واٹس ایپ گروپ سے ہٹادیا گیا تھا۔انہوں نے پارٹی کے لئے لوک سبھا انتخابات میں انتخابی مہم میں بھی حصہ نہیں لیا۔واضح ہو کہ دارالحکومت دہلی میں 70اسمبلی حلقوں کے لئے اگلے سال کے اوائل میں انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔