نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے،پیاز کے ہار پہن کر،قومی دارالحکومت کے علاقے (این سی ٹی) میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔عام آدمی پارٹی کے دو راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ اور سشیل کمار گپتا نے صارفین کے امور،فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن کی وزارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انہیں قیمتوں میں اضافے کاذمہ دار ٹہرایا۔
پارلیمنٹ کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے،عام آدمی پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے مرکز سے سوال کیا کہ”جب صارفین زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں تو پھر پیاز کیوں خراب ہوتی ہے۔؟ایسا لگتا ہے کہ اس میں کچھ گھوٹالہ ہوا ہے۔ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے