Thursday, April 24, 2025
Homesliderعباس نقوی مودی کابینہ سے مستعفی ، نائب صدر یا کشمیر لیفٹیننٹ...

عباس نقوی مودی کابینہ سے مستعفی ، نائب صدر یا کشمیر لیفٹیننٹ گورنر اگلا عہدہ؟

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ راجیہ سبھا کی مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل مرکزی وزراء مختار عباس نقوی اور آر سی پی۔ سنگھ نے بدھ کو مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔اقلیتی امور کے وزیر نقوی اور اسٹیل کے وزیر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔نقوی کے استعفی سے مودی کابینہ میں مسلم نمائندگی بھی ختم ہوگئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر کے طور پر نقوی اور سنگھ کے تعاون کی تعریف کی ہے ۔ مودی نے  دونوں وزراء کے لئے آخری دن کے ابتدائی  اوقات میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس کے بعدنقوی جو راجیہ سبھا میں ایوان کے ڈپٹی لیڈر بھی تھے، انہوں نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی سربراہ جے پی نڈا سے ملاقات کی۔سنگھ جن کا تعلق جنتا دل یونائیٹڈ سے ہے، کو گزشتہ سال کابینہ میں ردوبدل کے دوران وزیر بنایا گیا تھا۔بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں نے پچھلے مہینے کے دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران نقوی اور سنگھ کو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نقوی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔پارٹی کے ایک اندرونی نے کہاکئی نام گردش کر رہے ہیں اور نقوی کا نام ان میں سے ایک ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ انہیں جموں و کشمیر کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ ایک استعفی کے بعد کئی پیش قیاسیاں کی جارہی ہیں لیکن نقوی کا اگلا عہدہ کیا ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا  لیکن ذرائع نے کہا کہ نقوی کو ان کی خدمات کا بہتر صلہ مل سکتا ہے ۔