Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسعبدالرزاق کی نظر میں سچن سے کوہلی بہتر نہیں

عبدالرزاق کی نظر میں سچن سے کوہلی بہتر نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہیکہ ویراٹ کوہلی کے مظاہروں میں ناقابل یقین استقلال ضرور ہے لیکن وہ لیجنڈری بیٹسمین سچن تنڈولکر کے زمرہ کے کھلاڑی نہیں ہے۔ عبدالرزاق محسوس کرتے ہیں کہ عالمی سطح پر کرکٹ کا معیار گرا ہے ۔ عبدالرزاق نے کہا کہ 1992ء تا 2007ءکے درمیان جس طرح کی کرکٹ کھیلی جاتی تھی اس وقت جیسے عالمی کھلاڑی اب موجود نہیں ہیں۔

 سال 2007ءکے بعد جب سے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا آغاز ہوا ہے کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے۔ بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں ماضی کی طرح گہرائی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوہلی کو دیکھئے وہ جس طرح کا اسکور کررہے ہیں اس میں استقلال ضرور ہے لیکن میں انہیں سچن تنڈولکر کے ہم پلہ یا اس معیار کے کھلاڑی تصور نہیں کرتا ۔ رزاق جنہوں نے پاکستان کیلئے 46 ٹسٹ ، 265 ونڈے اور 32 ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس وقت عالمی معیار کے بولرس بھی موجود نہیں ہیں اور نیٹ میں سینئر کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں منتخب کیا جانا مضحکہ خیز ہے۔ رزاق کے بموجب پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا میں شکست کی ایک اہم وجہ نوجوان بولروں کا ناکام ہونا ہے۔ نسیم شاہ اور حسنین باصلاحیت بولرس ضرور ہیں لیکن اتنا جلد انہیں ٹسٹ کرکٹ کھلانا جلدبازی ہے۔