حیدرآباد ۔ آندھراپردیش کی ریاستی حکومت نے نندوال پولیس کے ذریعہ ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے آٹو ڈرائیور عبدالسلام کی اپنے افراد خاندان سے خودکشی کرنے کے بعد ان کی ساس مابونی شا کو 25 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ڈسٹرکٹ کلکٹر جی ویرپینڈیان نندیال کے سب کلکٹر دیگر عہدیداروں کے ساتھ عبدالسلام کے گھر گئے اور چیک حوالے کیا۔ نندیال کے رکن پارلیمنٹ پوچا برہمنند ریڈی ، ایم ایل اے سلپا رویچندر کشور ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔ رکن پارلیمنٹ ، ایم ایل اے اور عہدیداروں نے عبدالسلام کی ساس اور خاندان کے باقی افراد کو حکومت کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔
تاہم ، چیک دینے سے پہلے ڈرامہ ہوا۔ ایک خاتون ایس آئی اور کانسٹیبل گزشتہ رات دیر گئے مابونی شا کے گھر گئی اور اس سے کچھ تفصیلات طلب کیں۔ بعدازاں ایک اضافی کلکٹر کو بلایا اور شکایت کی کہ پولیس اس کے گھر آئی اور اضافی کلکٹر کی مداخلت کے بعد ایس آئی اور کانسٹیبل اس جگہ سے چلے گئے۔
پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کہا کہ وہ صرف کارروائی کو مکمل کرنے اور بینک کی تفصیلات حاصل کرنے گئے تھے اور کہا کہ حکومت چاروں کی خود کشی کے ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے میں مخلص ہے۔
تفتیشی افسر اور الہگڈا ڈی ایس پی جے پوتوراجو نے کہا ہے کہ وہ صرف مالی مدد فراہم کرنے کے لئے بینک اورآدھار کارڈ کی تفصیلات اکٹھا کرنے گئے تھے۔ یاد دہے کہ 3 نومبر کو نندیال ون ٹاؤن سرکل کے انسپکٹر سومشیکر ریڈی اور ہیڈ کانسٹیبل گنگا دھار کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے والی ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد عبد السلام ان کی اہلیہ نور ، بیٹی سلمیٰ اور بیٹے قلندر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے سونے کی دکان میں چوری کے معاملے میں مبینہ طور پر عبدالسلام کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا تھا۔
اس واقعے کی شدد کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سینئر پولیس عہدیداروں کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا۔دریں اثنا نندول جوڈیشل فرسٹ مجسٹریٹ کورٹ میں کرنول پولیس کی جانب سے دائر ضمانت کی منسوخی کی درخواست میں مقدمہ کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔