Tuesday, April 23, 2024
Homesliderعثمانیہ یونی ورسٹی کے ہاسٹلز میں برقی اور پانی کی سربراہی بحال...

عثمانیہ یونی ورسٹی کے ہاسٹلز میں برقی اور پانی کی سربراہی بحال کرنے ہائی کورٹ کا حکم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہائی کورٹ نے عثمانیہ یونیورسٹی (او یو) کے ہاسٹلوں میں بجلی اور پانی کی سربراہی  کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ رجسٹرار نے ہاسٹلز میں بجلی اور پانی کی فراہمی بحال نہ ہونے پر ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس حد تک ہائی کورٹ نے او یو ہاسٹل کے طلبہ کی عرضی پر عبوری حکم جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں  2 اکتوبر کو ہاسٹلز میں بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد طلبا نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ کوئی پیشگی اطلاع دیے بغیر چھٹیاں 26 اکتوبر تک بڑھا دی گئیں۔

درخواست گزاروں نے عدالت کے نوٹس میں کہا کہ سپلیمنٹری امتحانات 27 اکتوبر سے ہوں گے اور ہاسٹلز بند ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعدعثمانیہ یونی ورسٹی  حکام کو فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ قبل ازیں طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا تاکہ ان کی سہولیات کو بحال کیا جائے ۔

ہاسٹلز میں بجلی کی سربراہی  منقطع ہونے پر انہوں نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لیے۔ 26 اکتوبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم، چونکہ گروپ1 کے امتحانات 16 اکتوبر کو ہونے والے ہیں ، اس لئے بہت سے طلباء ہاسٹل میں ہی رہ گئے ہیں۔ اس دوران ہاسٹلز میں بجلی اور پانی بند کر دیا گیا جس نے یہاں موجود طلبہ جو کہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کررہے ہیں انہیں ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ وی سی رویندر جواب دیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ان کے مطالبات پر ہائی کورٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  متعلقہ محکموں اور ارباب مجاز کو ہدایت دی کہ وہ پانی اور برقی کی سربراہی کو بحال کرے ۔