بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل کے روز تین بم دھماکوں میں کم از کم 6شہری ہلاک اور 17زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ایک حملے میں۔شمال مشرقی بغداد کے الشعب محلے کی ایل مقبول مارکیٹ میں موٹر سائیکل بم دھماکہ ہوا،جس میں چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔
ایک اور دھماکہ جنوب مغربی بغداد میں البائیہ محلے میں ہوا جہاں بم پھٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
تیسرا بم مشرقی دارالحکومت میں البلاڈیہ محلے میں پھٹا،جس میں مزید چار افراد زخمی ہو گئے۔ابھی تک کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،لیکن دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے عسکریت پسند گروہ نے متعدد معاملات میں،دہشت گردی کے حملوں کا دعویٰ کیا ہے،جہاں سیکیوریٹی فورسز اور ان کے علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اگر چہ عراقی سیکیوریٹی فورسز نے آئی ایس کو شکست دینے کے بعد 2017 کے آخر میں عراق میں سیکیوریٹی کی صورتحال میں ڈرامائی طور پر بہتری آئی ہے، لیکن ملک میں وقتاً فوقتاً دہشت گردی کے حمے ہوتے رہتے ہیں،جس کی وجہ سے حال ہی میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔