Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگعصمت دری کے ملزم بی جے پی رہنماچنمیانند کی طبیعت بگڑی

عصمت دری کے ملزم بی جے پی رہنماچنمیانند کی طبیعت بگڑی

- Advertisement -
- Advertisement -

شاہجہاں پور: بی جے پی رہنما چنمیانند،جو ایک طالبہ کی عصمت دری کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔پیر کی شام ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔اس کے بعد،ڈاکٹروں کی ایک ٹیم علاج کے لئے ان کے گھر”مموکشو آشرم“ پہنچی۔

چنمیانند کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر کو پیر کی شام سے ہلکا بخار تھا،اس کے بعد انہیں سینے میں شدید درد ہوا اور شوگر کی سطح بہت کم ہو گئی۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا گھر پر علاج کر رہی ہے۔اسی دوران نجی نرسنگ ہوم کے چار ڈاکٹروں کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔اور ان کی حالت اس وقت مستحکم ہے۔

72سالہ سیاست داں سوامی چنمیانند پر عصمت دری کا الزم لگانے والی طالبہ کا عدالت میں بیان ریکارڈ کیا گیا،سخت سیکیو ریٹی کے درمیان طالبہ گیتیکا کوجوڈیشیل مجسٹریٹ میں لے جایا گیا جہاں اس کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا گیا۔