Friday, March 29, 2024
Homesliderعظیم پریم جی یونیورسٹی، پوسٹ گریجویٹ پروگرام 2021 میں داخلوں کا اعلان

عظیم پریم جی یونیورسٹی، پوسٹ گریجویٹ پروگرام 2021 میں داخلوں کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلور ۔ ہندوستان کی اہم یونی ورسٹیوں میں شامل بنگلور کی عظیم پریم جی یونیورسٹی نے بنگلورو میں کیمپ میں فل ٹائم پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلے کا اعلان کیا۔جن پروگرام میں داخلے کےلئے درخواستیں مطلوب ہیں  وہ 2 سالہ پروگرام پی جی پروگرام ہیں جس میں داخلے کےلئے  اہلیت کسی بھی شعبے میں بیچلر کی ڈگری کا ہونا کافی ہے ۔جن کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں وہ   ایم اے ایجوکیشن، ایم ڈیولپمنٹ ، ایم اے پبلک پالیسی اور گورننس، ایم اے اکنامکس (طلبا کو معیشت کے بارے میں علم کا مظاہرہ کرنا چاہئے) قابل ذکر ہیں  اس کے علاوہ 1 سالہ پروگرام جس میں داخلے کےلئے اہلیت قانون میں بیچلر کی ڈگری کا ہونا لازم ہے۔ یہ کورسز ایل ایل ایم لا اور ڈیولپمنٹ ہے۔

یونی ورسٹی میں کئی ایک سہولیات اور عالمی معیار کی خدمات دستیاب ہیں  جو کہ انٹیگریٹڈ فیلڈ پریکٹس ، ہفتہ وار مشقیں ، بیرونی دورے، تنظیمی انٹرن شپ ، فیکلٹی کے زیر انتظام تحقیقی منصوبوں اور آزاد فیلڈ پروجیکٹس پر مشتمل تمام سیمسٹرز میں عملی میدان  کے تجربات کا ایک مرکب ہے ۔تکمیل شدہ فیکلٹی ٹیم طلبہ کےلئے دستیاب ہے جو کہ  درس و تدریس ، تحقیق اور فیلڈ پریکٹس کا وسیع تجربہ رکھنے والے ارکان  کی ایک ٹیم ہے ۔ اعلی فیکلٹی کے طالب علم تناسب ، ملاقاتوں ، قریبی مدد اور رہنمائی کے لئے وقف شدہ فیکلٹی طلبہ کی سہولیات کےلئے کیمپس میں موجود ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں عظیم پریم جی یونیورسٹی معاشی طورپر پسماندہ طلبا کی مدد کے لئے ایک واضح پالیسی  رکھتی ہے۔ یونی ورسٹی ٹیوشن اوررہائش دونوں پر طلباء کی خاندانی آمدنی (100، 75، 50، اور 25 فیصد) کی بنیاد پر ضرورت پر مبنی اسکالرشپ مہیا کرتی ہے۔نئے تعلیمی سال میں داخلوں کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انورگ گپتا ڈائریکٹر عظیم پریم جی یونیورسٹی نے کہا ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک میں سماجی شعبہ میں کام کرنے کے لئے تیار پوسٹ گریجوایٹس کو منظم اور باضابطہ طورپر تربیت اورتعلیم دینے کی بے حد ضرورت ہے۔ عظیم پریم جی یونی ورسٹی تعلیم ، ترقی ، معاشیات ، عوامی پالیسی اور قانون کے ان پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے ذریعہ ملک کی اس ضرورت میں حصہ ادا کررہی ہے۔

 طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کا انتخاب شارٹ لسٹ ،تحریری امتحان اورذاتی انٹرویو کی بنیاد پرکیا جائے گا۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد کم سے کم 2 سال کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ایم اے تعلیم ، ترقیاتی اور عوامی پالیسی اور گورننس پروگراموں میں داخلے کے ابتدائی دور سے گزرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ مختلف کورسز میں داخلوں کےلئے آخری تاریخ 25ڈسمبر سے 26 فروری ہے جبکہ کورسز کےلئے قومی سطح کے انٹرنس ٹسٹ 10 جنوری تا 21 مارچ کے درمیان ہوں گے ۔کامیاب امیدواروں کے شخصی انٹرویو فروری کے وسط سے اپریل تک ہوں گے ۔داخلوں کی حتمی عمل مارچ تا جو ن 2021 کے درمیان ہوگا جبکہ کلاسز کا آغاز اگسٹ میں ہوگا۔داخلوں کی تفصیلات کےلئے 8971889988 ، ای میل: [email protected] اور ویب سائٹ: www.azimpremjiuniversity.edu.in/pg ملاحظہ کریں ۔