Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگعظیم پریم جی یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ میں داخلوں کا اعلان

عظیم پریم جی یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ میں داخلوں کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔عظیم پریم جی یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ پروگرام برائے تعلیمی سال 2020 میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیہ کے بموجب پیش کردہ پروگرامز میں  3 سالہ بی ایس سی فزکس ، بیالوجی اور ریاضی میں ڈگری اور بی اے۔ اکنامکس یا ہیومینٹیز میں ڈگری کےلئے داخلے جاری ہیں۔علاوہ ازیں 4 سالہ بی ایس سی بی ایڈ، سائنس اور ایجوکشن میں دوہری ڈگری – فزیکل سائنس ، لائف سائنس یا ریاضی سے کسی بھی مضمون کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی میں اساتذہ جوکہ تدریس ، تحقیق اور فیلڈ کے تجربے کار ہیں ان کی خدمات دستیاب ہیں جوکہ جدید تدریسی اور لرننگ کے طریقوں سے طلباء کی رہنمائی کریں۔ یونیورسٹی کی جانب سے  ڈگری کا نصاب جو نظم و ضبط کی گہرائی اور تجزیہ ، استدلال اور مسئلہ حل کرنے کی وسیع صلاحیتوں پر زور دیتا ہے۔

کلیدی صلاحیتوں اور اہلیتوں کو مستحکم کرنے اور فعال اور خود ہدایت یافتہ سیکھنے والے بننے کے لئے مشترکہ نصاب مرتب کیا گیا ہے ۔ 21 ویں صدی کے ہندوستان کی پیچیدہ معاشرتی اور سیاسی حقیقت اور معاشرتی طور پر باشعور شہری بنانے میں معاون ہونے والے نصاب کو ڈگری کا حصہ بنایا گیا ہے ۔انڈرگریجویٹ طالب علموں کو تحقیق کےلئے ویڈیو اسباق کا ایک بڑا ذخیرہ ا ٓن لائن موجود ہے جس کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔طلبہ کےلئے مکمل یا جزوی اسکالرشپس کے متعدد اسکیمات بھی یونیورسٹی فراہم کرتی ہے۔

داخلوں اور امتحانات کی  اہم تواریخ

 طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کا انتخاب شارٹ لسٹ کے بعد طلبہ کے تحریری امتحان اور ذاتی انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 نومبر 2019 ہوگی ۔

داخلہ ٹسٹ کی تاریخ 8 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے ۔

انٹرویو 3،4اور 5 جنوری 2020 کو ہوں گے۔

فروری 2020کو آفر لیٹردئے جائیں گے۔

جولائی 2020 سے تعلمی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔