حیدرآباد۔عظیم پریم جی یونیورسٹی نے اپنے فل ٹائم پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ داخلوں کےلئے جو پروگرام پیش کیے گئے وہ اس طرح ہیں۔ 2 سالہ پوسٹ گرائجویٹ پروگرام میں داخلے کے لئے اہلیت کسی بھی شعبے میں بیچلر کی ڈگری کا ہونا کافی ہے جس کے بعد طلبہ ، ایم اے ایجوکیشن ،ایم اے ڈیولپمنٹ، ایم اے پبلک پالیسی اور گورننس،ایم اے اکنامکس شامل ہیں جبکہ 1سالہ پروگرام میں بھی داخلے دئے جارہے ہیں جس کے لئے اہلیت قانون میں بیچلر کی ڈگری کا ہونا کافی ہے جس کے ذریعہ ایل ایل ایم لا اینڈ ڈیولپمنٹ میں داخلہ لیا جاسکتاہے۔
عظیم پریم جی یونیورسٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایس گریدھر نے کہا ہندوستان میں تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں اچھی طرح سے تیار اور پرعزم فارغ التحصیل افراد کی بہت ضرورت ہے ، جس کی وجہ مسائل کی پیمائش اور پیچیدگی اور وسیع پیمانے پر صلاحیتوں کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ داخلہ کا عمل اور تاریخیں طے کی جاچکی ہیں جبکہ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کا انتخاب شارٹ لسٹ طلبہ کے تحریری ٹسٹ اور انفرادی انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اہم تاریخیں
درخواست دینے کی آخری تاریخ:22 جنوری 2020
داخلہ ٹسٹ کی تاریخ : 8 فبری 2020
انٹرویو کا آغاز مارچ2020 میں ہوگا
آفر لیٹرس اپریل 2020 میں جاری کئے جائیں گے جبکہ تعلیم کا آغاز جولائی 2020 کو ہوگا۔
اسکالرشپس۔ ٹیوشن اور رہائش کی ضرورت پر مبنی وظائف (100فیصد ، 75فیصد ، 50فیصد، اور 25صد)۔ کم سے کم 3 سال کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کے لئے 50 فیصد ٹیوشن فیس کا ڈسکاونٹ فراہم کیا جارہا ہے۔داخلے کی مزید تفصیلات کےلئے ٹول فری ہیلپ لائن1800 843 2001 کے علاوہ ای میل: [email protected] اورویب سائٹ ملاحظہ کریں
www.azimpremjiuniversity.edu.in/pg