Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حکام نے امتحانات ملتوی کر دئے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حکام نے امتحانات ملتوی کر دئے

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ: یو نیورسٹی کیمپس میں طلباء کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اب بھی صورتحال کو کشیدہ قرار دیا گیا ہے۔جس کے سبب، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عہدیداروں نے جمعرات کو امتحانات ملتوی کر دئے۔یہ امتحانات موسم سرما کی توسیع تعطیلات کے بعد یو نیورسٹی کے دوبارہ کھلنے کے بعد طئے کئے گئے تھے۔

چہار شنبہ کے روز یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں فیکلٹیوں،ڈینوں،کالجوں اور پولی ٹیکنکس کے پرنسپلز اور دیگر کارکنوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات سے کلاسیس دوبارہ شروع ہوں گی،لیکن امتحانات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔تاہم، ذرائع نے مسلسل احتجاج اور روزانہ ہونے والے احتجاج کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا،اگر یہ یونیورسٹی عام طور پر کام کرنے میں کامیاب ہو جائے گی،اس پر خدشہ ہے۔

چہار شنبہ کی شام کچھ اساتزہ کے ہمراہ مظاہرہ کرنے والے طلباء نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)اور پولیس کے زریعہ مبینہ ظلم و بربریت کے خلاف کینڈل مارچ کیا۔