مسقط: سلطنت عمان نے شہروں کے درمیان سفر پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور اس پر عمل 8 اگست 2020 ہفتے سے ہوگا۔میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی نگراں قومی کمیٹی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پرشہروں کے درمیان سفر کی پابندی برخاست کرنے کی اطلاع جاری کردی۔
سلطنت عمان نے رات کے وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے اوقات میں نرمی کا بھی اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک پورے ملک میں کرفیو موثر رہے گا۔ اس فیصلے پرعمل 5 اگست سے 15 اگست تک کیا جائے گا۔کورونا وبا کی نگراں کمیٹی نے ظفار صوبے میں لاک ڈاؤن تا ہدایت ثانی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔