Saturday, April 20, 2024
Homesliderعمران ملک ہندوستان کےلئے ایک بہترین بولر ہوں گے  :واس

عمران ملک ہندوستان کےلئے ایک بہترین بولر ہوں گے  :واس

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ نوجوان فاسٹ بولرعمران ملک، جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی رفتار سے سب کو مسحورکردیا ہے سری لنکا کے سابق فاسٹ بولرچمندا واس کو لگتا ہے کہ وہ ہندوستان کا بہترین بولر بنیں گے۔رواں آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے جموں کے فاسٹ بولر عمران نے اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا ہے اور وہ باقاعدگی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔ عمران رواں ٹورنمنٹ میں اب تک 21 وکٹیں لے چکے ہیں اور اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہی۔

عمران ملک  ٹورنمنٹ کے کامیاب فاسٹ بولروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔اس ضمن میں واس نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ (عمران) دن بہ دن بہتر ہو رہا ہے اور میں نے اسے پچھلے آئی پی ایل میں بھی کھیلتے دیکھا تھا۔ وہ مسلسل بولنگ کر رہے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں درست گیند کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ ہندوستان کے لیے بہترین بولر ثابت ہوں گے۔ اگر ہندوستان اسے موقع دیتا ہے تو وہ (جسپریت) بمراہ کے ساتھ اچھی جوڑی بنائیں گے۔ مکیش چودھری، ارشدیپ سنگھ، عمران، اویس خان، محسن خان جیسے نوجوان فاسٹ بولرس آئی پی ایل میں ابھر رہے ہیں

سری لنکا کے 48 سالہ واس نے اس کی وجہ ہندوستان کے اچھے فرسٹ کلاس ڈھانچے کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہندوستان کا فرسٹ کلاس ڈھانچہ اچھا ہے اور زیادہ تر فرسٹ کلاس ٹیمیں اچھے کرکٹرز پیدا کر رہی ہیں اور ہندوستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے منصوبے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اتنے فاسٹ بولروں اور کرکٹرزپیدا کرنے کے قابل ہیں۔سری لنکا کے ونندو ہسرنگا، بھانوکا راجا پاکسے، دشمنتا چمیرا جیسے کھلاڑیوں نے موجودہ سیزن میں بہت متاثر کیا ہے۔واس نے مزید کہا کہ مذکورہ کھلاڑیوں کے مظاہروں نے سری لنکا کے لئے نئی امید پیدا کردی ہے ۔