Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںعمر عبد اللہ کے ایک بیان پر، گوتم گمبھیر اور عمر عبد...

عمر عبد اللہ کے ایک بیان پر، گوتم گمبھیر اور عمر عبد اللہ کے درمیان چھڑی لفظی جنگ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کے اُس بیان پر سیاست گرم ہے،جس میں انہوں نے جموں کشمیر کے الگ سے وزیر آعظم بنانے کی بات کہی تھی۔جموں کشمیر کے لئے الگ پی ایم کی مانگ والے بیان پر انڈین کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں حال ہی میں شامل ہونے والے گوتم گمبھیر اور عمر عبد اللہ کے بیچ ٹویٹر جنگ چھڑ گئی ہے۔

بی جے پی لیڈر گوتم گمبھیر نے عمر عبد اللہ کے بیان کو لے کر ان پر تنقید کی ۔جس کے بعد عمر عبد اللہ نے بھی انہیں صرف کر کٹ کھیلنے کی نصیحت دیدی۔گوتم گمبھیر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمر عبد اللہ کو ٹیگ کرکے لکھا عبد اللہ اگر جموں کشمیر کے لئے ایک الگ وزیر آعظم چاہتے ہیں ،میں سمندر پر چلنا چاہتا ہوں۔اور لکھا جموں کشمیر کے لئے الگ پی ایم سے زیادہ عمر عبد اللہ کو گہری نیند کی ضرورت ہے،اُٹھنے کے بعد انہیں کرک کافی ملنی چاہئے ۔اگر اس سے بھی وہ نہیں سمجھے تو ہرے رنگ کا پاکستانی پاسپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔

گوتم گمبھیر کے اس ٹویٹ پر عمر عبد اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے لکھا گوتم ،میں نے کبھی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا ،کیونکہ میں جانتا تھا اسمیں میں اچھا نہیں ہوں،آپ جموں کشمیر ،اس کی تاریخ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں اور جموں کشمیر کے بنانے میں نھیشنل کانفرنس کا کیا تعاؤن رہا ہے ،یہ بھی آپ نہین جانتے ۔ؤپ جو جانتے ہیں وہی کریں اور آئی پی ایل کو لے کر ٹویٹ کریں۔