حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر براے سماجی بہبود کے ایشور نے کورٹلہ کی دھوبن گنگاپورم بوچا اووا اور اس کے شوہر کی تہنیت پیش کی ،جس نے اپنے پاس جمع25 ہزار روپے غریب خاندانوں میں تقسیم کردی۔واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست ایک معمر دھوبن نے چار سال کے دوران گھروں میں کپڑے دھو کر جمع کرنے والی 25 ہزار روپے کی رقم لاک ڈاؤن کے باعث پریشان افراد میں تقسیم کردی تھی۔انسانیت اورفراخدلی کا یہ واقعہ کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا تھا۔جہاں گنگاپورم بوچا اووا نامی خاتون پیشہ سے دھوبن ہے جو گھر گھر پھر کر لوگوں کے کپڑے دھوتی ہے اور اس کا شوہر گھر میں کپڑے استری کرتا ہے بتایا گیا ہے کہ 60 سال عمر والی اس خاتون نے گزشتہ چار سال کے دوران کپڑے دھو کر 25 ہزار روپے جمع کیا تھا اور لاک ڈاؤن کے باعث معاشی طور پر پریشان افراد سے متاثر ہوکر اس نے اپنے پاس جمع رقم کو 16 خاندانوں میں فی کس 1500روپے کے حساب سے تقسیم کردیا ۔بوچا اووا کے اس اقدام سے متاثر ہوکر وزیر ایشور کورٹلہ پہنچ کر شوہر اور بیوی کو تہنیت پیش کی۔