Monday, April 21, 2025
Homesliderعُمران ملک کی ریکارڈ بولنگ ، حیدرآباد کی مسلسل چوتھی کامیابی

عُمران ملک کی ریکارڈ بولنگ ، حیدرآباد کی مسلسل چوتھی کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی ممبئی ۔ نوجوان فاسٹ بولر عُمران ملک کی تباہ کن بولنگ کے بعد ایڈن مارکرم اور نکولس پوران نے نشانے  کے تعاقب میں اعتماد اور سکون کا مظاہرہ کیا اور سن رائزرس حیدرآباد نے اتوار کو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیزن میں اپنی متواتر چوتھی کامیابی حاصل کی ۔عُمران ملک (4/28) اور بھونیشور کمار (3/22) نے پنجاب کنگز کو 151 پر آؤٹ کرنے کے لئے آپس میں سات وکٹیں بانٹنے کے بعدحیدرآباد 10.3 اوور میں 77/3 پر مشکل میں تھا۔

اس وقت مارکرم اور پوران نے 8.2 اوورز میں 75 رنز کے ناقابل شکست رفاقت کے ساتھ حیدرآباد کو سات گیندیں باقی رہ کر فتح تک پہنچایا ۔ نتیجہ کا مطلب یہ ہے کہ حیدرآباد ٹیموں کے جدول کی سرفہرست 4 ٹیموں میں داخل ہو گیا ہے۔نشانے کے تعاقب میں حیدرآباد نے چوتھے اوور میں کپتان  کین ولیمسن کو کھو دیا، کاگیسو ربادا کی گیند پر سیدھے مڈ آف تک اپش ڈرائیو کھیلتے ہوئے وہ آوٹ ہوئے ۔ راہول ترپاٹھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار 71 رنز سے تازہ دم تھے  اور انہوں نے  ربادا کے خلاف پچ پر ڈانس کرکے مڈ آف باونڈری  لگاتے ہوئے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔

وہ ویبھو اروڑہ کو متواتر چوکے لگاتے ہوئے اپنے مقاصد کو ظاہر کردیا ، ایک کٹ تھرو پوائنٹ کے بعد فائن لیگ  پر ایک سکوپ کے ذریعہ بانڈریز حاصل کی ۔پاور پلے کے بعد راہول چہر نے اپنے پہلے اوور میں وائڈز اور مس فیلڈز کے ساتھ 14 رنز دیے۔ ترپاٹھی نے اوڈین اسمتھ کا استقبال کرنے کے لیے اپنی کلائیوں کا خوب استعمال کیا اور بیکورڈ اسکوائر لیگ پر چھکا لگایا لیکن چہر نے شاندار اننگز کو 34 پر ختم کر دیا ۔ترپاٹھی لانگ آف آوٹ ہوئے ۔ دو اوورز کے بعد چہر کی دوسری وکٹ تھی جب شرما لانگ آن پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد 14ویں اوور میں مارکرم تقریباً ایک رن آؤٹ ہوتے  لیکن ربادا نے موقع گنوا دیا۔ وہاں سے حیدرآباد کے لیے کامیابی کی راہ  ہموار ہوگئی ۔ مارکرم نے اروڑا کو ایکسٹرا کاور پر چوکا مارا اور 19ویں اوور میں چھکا مار کر حیدرآباد کو لگاتار چوتھی جیت دلائی۔قبل ازیں فاسٹ بولر عمران ملک (4/28) اور بھونیشور کمار (3/22) نے آپس میں سات وکٹیں بانٹیں اور سن رائزرس حیدرآباد نے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کو اپنے 20 اووروں میں 151 رنز پر محدودکردیا۔

پنجاب کے لیے لیام لیونگسٹون نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے جہاں انہیں باقاعدہ اوپنر اورکپتان میانک اگروال کی غیر موجودگی میں ذمہ داری اٹھانی پڑی۔ انہوں نے شاہ رخ خان (26) کے ساتھ 71 کی پارٹنرشپ بھی نبھائی ۔پنجاب نے پاور پلے میں اوپنرز شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ کو کھو دیا۔ دھون زخمی اگروال کی جگہ قیادت کی ۔ عمران نے اننگز کا آخری اوور مڈان کرتے ہوئے آئی پی ایل کے ریکارڈ میں اپنا نام درج کرلیا ہے ۔انہوں نے آخری اوور میں4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں سے ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔عمران ملک آپی ایل کی تاریج میں مڈان اوور ڈالنے والے چوتھے بولر بنے ۔ عُمران ملک نے آج ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا جیسا کہ انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں کوئی رن دئیے بغیر تین کھلاڑیوں کو آوٹ اور مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔