Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںعید الاضحی کے موقع پرحکومت شہر میں صفائی کے انتظامات کرے :...

عید الاضحی کے موقع پرحکومت شہر میں صفائی کے انتظامات کرے : اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ریاستی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے یہ خواہش کی کہ ملازمین کی ہڑتال کو پیش نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی کے ضمن میں شہر حیدرآباد میں صفائی کے انتظامات کئے جائیں۔

اسد اویسی نے ٹویٹر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے علاوہ سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار اور کمشنر جی ایچ ایم سی سے خواہش کی کہ جانوروں کا فضلہ اور کچرہ کی نکاسی کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے بتایا کہ تمام تر انتطامات کر لئے گئے ہیں اور زونل کمشنر چارمینار ان انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔کمشنر بلدیہ دانا کشور نے بھی ٹویٹر کے ذریعہ اسد اویسی کو بتایا کہ ”انہوں نے پرانا شہر کے مختلف مقامات و عید گاہوں کا دورہ کیا،صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے سینی ٹیشن کے ورکرس ہڑتال پر ہیں اور عید سے عین قبل ہڑتال کی وجہ سے شہر میں کچرہ کی نکاسی کا کام ٹھپ ہو گیا ہے۔