Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںغیر قانونی رقم کی منتقلی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

غیر قانونی رقم کی منتقلی کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب سات افراد کو غیر قانونی رقم کی منتقلی کے الزام میں گرفتار کر لیااور ان کیقبضے سے پانچ کروڑ روپئے نقد رقم،ایک ماروتی سوزوکی سیزکار،ایک ہیونڈائی ایسنٹ کار،ایک ہونڈا ایکٹوا کار ضبط کرلی۔

ملزمان کی شناخت 39سالہ بپل کمار پٹیل جو پی امیش چندر اینڈ کمپنی  بنجارہ ہلز میں مینیجر ہے۔کیش ٹرانسپورٹر49سالہ شیلیش بھائی،جو مسجد گلی کاچی گوڑہ کا رہنے والا ہے۔کیش ٹرانسپورٹر29سالہ ویپول کمار پٹیل،28سالہ کار ڈرائیور ارجن لابھوجی،حیدر گوڑہ کا 31سالہ راجیش رمیش بائی پٹیل پارسل کا کام کرنے والا،مسجد گلی کا 55سالہ کیش ٹرانسپورٹر اوپیندرا کمار،کاچی گوڑہ کا رہنے والا 39سالہ چیتن کمار کیش ٹرانسپورٹر،ان تمام ملزمین کا تعلق ریاست گجرات سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ ملزمین ایک کار میں پانچ کروڑ روپئے لے کر جا رہے ہیں اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے پاس ہیں۔پولیس موقع پر پہنچی اور صحیح دستاویز نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا۔تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزمین غیر قانونی طور پررقم کی منتقلی کا کاروبار چلارہے تھے۔