حیدرآ باد : کمشنر ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے چادر گھاٹ پولیس کے ساتھ مل کر، کے جی پننا سنگھ نامی شخص کو،جس کے اور بھی کئی نام ہیں،گرفتارکر لیا۔پننا سنگھ کو پرانا ملک پیٹ کے دھوبی گلی میں واقع اس کی رہائش گاہ پر گانجے کے غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اور اس کے قبضے سے 22کلو گانجا اور ایس سیل فون ضبط کرلیاگیا۔ساتھ ہی انہوں نے وشاکھا پٹنم کے گانجا پیڈلرناگا منی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
پوچھ تاچھ کے دوران پننا سنگھ نے قبول کیا کہ اسے گانجے کی عادت تھی،اور اس نے وشاکھا پٹنم کے ناگا منی سے اس کی خریداری شروع کی۔پننا سنگھ ایک کلو گانجا 3,000روپئے میں خریدتا تھا،اور 20 سے 25گرام گانجا 100سے 150روپئے میں فروخت کرتا تھا۔
جب وہ اپنے گھر میں چھوٹے پیکیٹس میں گانجا پیاک کر رہا تھا،تبھی پولیس نے اطلاع ملنے پر اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کر لیا،اور 22کلو گانجا اور ایک سیل فون بھی ضبط کر لیا۔ملزم کو ضبط شدہ گانجا اور فون سمیت چادر گھاٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،جبکہ ناگامنی مفرورہے۔