Thursday, March 28, 2024
Homesliderفاسٹ بولر عمران ملک اور محسن خان کی قسمت کا اتوار کو...

فاسٹ بولر عمران ملک اور محسن خان کی قسمت کا اتوار کو فیصلہ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ فاسٹ بولر عمران ملک اور محسن خان جیسے ابھرتے ہوئے ستاروں کو ان کی رواں آئی پی ایل کی کارکردگی کا صلہ مل سکتا ہے جب ہندوستانی ٹیم کا اتوارکو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ہوگا۔ تجربہ کار شکھر دھون اور دنیش کارتک کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے بھی آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فارم اور فٹنس کا مظاہرہ کیا ہے اور 9 جون کو شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہونا یقینی ہے۔ وہ گزشتہ سال کے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے ہندوستان کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔پانڈیا آخرکار باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں جو قومی ٹیم میں ان کی واپسی کی کوششوں کے لیے اہم تھا۔

دو ماہ طویل آئی پی ایل اور ٹسٹ ٹیم کے 15 جون کو انگلینڈ روانگی سے قبل روہت شرما، ویرات کوہلی، رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ سمیت تمام فارمیٹس کے کھلاڑیوں کو ہوم سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو کپتانی کی ذمہ داری دھون یا ہاردک میں سے کسی ایک کے کندھوں پر آ سکتی ہے۔ دھون نے گزشتہ سال سری لنکا میں ٹیم کی قیادت کی تھی جبکہ پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کے لیے اپنے پہلے سیزن میں بطورکپتان متاثرکیا تھا۔آئی پی ایل مستقبل کے اسٹار کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور اس سیزن میں بھی کوئی فرق نہیں رہا۔ عمران نے سن رائزرز حیدرآباد کے لیے اپنی رفتار سے متاثر کیا جبکہ محسن خان نے اپنی رفتار اور درست گیندوں سے متاثر کیا۔محسن کو اتوار کو اپنا بڑا موقع مل سکتا ہے، کیونکہ ان کے لکھنوسوپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہول نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرکی ہمیشہ اعلیٰ درجے کی کرکٹ میں مانگ رہے گی۔

اس دوڑ میں ایک اور بائیں ہاتھ کے تیزبولر ارشدیپ سنگھ ہیں جنہوں نے پنجاب کنگز کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے خاص کر اننگز کے آخری اوورس میں شاندار بولنگ سے سب کو متاثر کیا ہے اور ان مظاہروں کی وجہ سے ان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات روشن ہیں ۔ بیٹنگ شعبہ میں، تلک ورما نے اپنے پہلے ہی آئی پی ایل سیزن میں کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے بھی غورکیا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما (جو ہندوستانی ٹیم کے کپتان بھی ہیں) نے انکی حمایت کی ہے ۔دیپک ہڈا اور وینکٹیش ایرکو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی سیریز میں مڈل آرڈر میں آزمایا گیا تھا اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ان میں سے کوئی بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھتا ہے یا سلیکٹرز آئی پی ایل فارم پرفیصلہ کریں گے ۔

 دنیش کارتک نے بنگلور کےلیے ‘فنیشر’ کے کردار کے ساتھ مضبوط دعویٰ کیا ہے اور ان کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی توقع ہے۔اس جگہ راہول تیوتیا کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں گجرات کو فتح دلائی۔یوزویندر چہل اور کلدیپ یادو کی شکل بھی توجہ کا مرکز تھی اور ممکنہ طور پر کلچا (چہل) کے لیے واپسی کا راستہ بن سکتی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل افریقی سیریز ہندوستان کےلئے کافی اہم ہے ۔