Sunday, April 20, 2025
Homesliderفتح نگر فلائی اوورکی توسیع کا اعلان

فتح نگر فلائی اوورکی توسیع کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر میں ٹریفک کی پریشانی کا سبب بننے والا تنگ فتح نگر فلائی اوور جلد ہی وسیع کردیا جائے گا تاکہ اس کے دونوں اطراف میں دو نئی لین اور سروس سڑکوں کا اضافہ ہوگا۔

وزیر تلاسانی سرینواس یادو ، میئر بونتھو رام موہن ، ایم اے یو ڈی کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار اور جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کے ساتھ صنعت نگر کا بڑے پیمانے پر دورہ کیا۔

   وزیر نے کہا کہ چونکہ چوڑائی کا کام ریلوے لائن پر کیا جائے گا ، لہذا ریلوے ٹریک کے ساتھ ٹریفک سگنل منتقل کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایچ آر ڈی سی ایل کے عہدیداروں ، چیف انجینئر وسنتھا ، جی ایچ ایم سی کے چیف انجینئر اور دیگر عہدیداروں سے کیبلز اور سگنلز کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر نے صنعت نگر میں واقع ایک قبرستان کا بھی معائنہ کیا ، جو تزئین و آرائش کے تحت ہے۔

علاوہ ازی میئر بونتھو رام موہن نے پنجہ گٹہ میں اسٹیل پل کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک گاڑیوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔ علاقے میں ٹریفک کو آسان بنانے کے لئے اسٹیل پل کی تعمیر اور سڑک کی چوڑائی کے کام کے لئے 23 کروڑ روپئے کی منظوری دی تھی۔