Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگفروٹ جوس بھی صحت کےلئے نقصاندہ

فروٹ جوس بھی صحت کےلئے نقصاندہ

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔عام خیا ل ہے میووں کے مشروبات صحت کےلئے مفید ہوتے ہیں اور خاص کر بیماروں کو جلد صحت یاب ہونے کےلئے ہم میں اکثرانہیں میووں کے مشروبات ہی دیتے ہیں لیکن شاید اب ہمیں اپنی اس سوچ کو بدلنا پڑے گا۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق  میوہ کے مشروبات  (فروٹ جوس ) کا استعمال آپ کی صحت اور ممکنہ طور پر قبل از وقت موت کیلئے اتنے ہی مضر ہیں جتنا کہ کولا اور لیمونیڈ پینا خطرناک ہے۔ ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

امریکی تحقیقی ماہرین نے پہلی بار میوہ کے مشروبات  اور شوگر سے میٹھے کئے گئے مشروبات مثلاً کولا اور لیمونیڈ کا موازنہ کیا ہے۔وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ میوہ کے مشروبات اور شکر سے میٹھے کئے گئے مشروبات دونوں میں قبل از وقت موت کے خدشات مشترکہ ہیں حالانکہ ان کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجہ اخذ کرنے سے قبل مزید تحقیق  کی ضرورت ہے۔ایک برطانوی ماہر نے تحقیق اور مطالعہ  کو نہایت اہم قرار دیا ہے تاہم کہا کہ 150ایم ایل گلاس میوہ کے مشروبات یومیہ  استعمال سے صحت کو کسی قسم کے خدشات کا سامنانہیں ہے ۔نئی تحقیق جرنل آف دی جنرل امریکن میڈیکل آف اسوسی ایشن ( جے اے ایم اے ) میں شائع ہوئی ہے ۔ تحقیقی مطالعے  میں 13440 افراد کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ روایتی  طور پر تحقیقی مطالعے  میں 8.4 فیصد افرادنے بتایا کہ وہ اپنے بدن کو درکارکیلوریز روزانہ شکر سے میٹھے کئے گئے مشروبات سے حاصل کرتے ہیں ۔