Wednesday, June 11, 2025
Homesliderفلسطین کا علاقہ بیت الحم عارضی طور پر بند

فلسطین کا علاقہ بیت الحم عارضی طور پر بند

- Advertisement -
- Advertisement -

رملہ: فلسطینی علاقے میں  بیت لحم کے گورنر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے بعد بیت الحم کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر کامل حمید نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کی صبح چھ بجے سے 48 گھنٹے کے لاک ڈاون کا آغا ز ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں پانچ دن اور نابلس میں 48 گھنٹے کے لیے لاک ڈاون کیا گیا تھا۔
بیت لحم کے قریب دونوں علاقوں ہیبرون اور نابلس میں وائرس کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔فلسطین کی وزارت صحت نے ہفتے کو کووڈ 19 کے 67 نئے معاملات  کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے 33 کا تعلق بیت الحم ضلع سے ہے۔وزارت کے مطابق مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار 552 ہے جبکہ دو افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔مغربی کنارے کی طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے معاملات  میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔