Friday, June 13, 2025
Homesliderفلم آچاریہ کی تباہ کن ناکامی ، ڈسٹری بیوٹر کا مدد کے...

فلم آچاریہ کی تباہ کن ناکامی ، ڈسٹری بیوٹر کا مدد کے لئے چرنجیوی کو خط

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ راجگوپال بجاج نامی ایک ڈسٹری بیوٹر نے میگا اسٹار چرنجیوی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ انکی فلم  آچاریہ کی ناکامی  کی  وجہ سے ہونے والے اہم نقصانات کی تلافی کریں اور انکی مدد کریں ۔ڈسٹری بیوٹرجس نے کوراتلا سیوا ڈائریکشن کو ایک پرائم ایریا میں ریلیز کیا، اس  نے دعویٰ کیا کہ اس نے سرمایہ کاری کی گئی رقم کا 75 فیصد کھودیا ہے، اس نے چرنجیوی اور رام چرن اسٹاررآچاریہ کے ذریعہ ہونے والے بھاری نقصانات کی تلافی کی بھی درخواست کی۔

چیرو (چرنجیوی )  ۔ رام چرن فلم کے اردگرد ہونے والی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے، بجاج نے رائچور ضلع، کرناٹک کے لیے تقسیم کے حقوق حاصل کرنے کے لیے، ایک معروف تقسیم کار ورنگل سرینو کو ایک پریمیم ادا کیا تھا۔تلگو انڈسٹر ی کی کامیاب ترین فلم اندرا کے سوپر اسٹار چرنجیوی کو لکھے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ آچاریہ کے ڈسٹری بیوٹرز فلم کے گرمجوشی کے بعد مسلسل  اس فلم میں شائیقن  میں عدم دلچسپی کافی  پر پریشان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بہت زیادہ قرض میں ڈوبا ہوں لہذا اسٹار خاندان میری مدد کےلئے آگے آئیں ۔

یہ خط مجموعی صورت حال کا نمائندہ نہیں ہو سکتا، لیکن یہ بات ناقابل تردید ہے کہ آچاریہ تقسیم کاروں کو تقریباً ہر جگہ 60 فیصد تک نقصان ہوا ہے۔ڈسٹری بیوٹر چرنجیوی کے جواب کا منتظر ہے، کیونکہ امیدہے کہ فلم کا یہ معاملہ خوشگوار انداز میں ختم  ہوگا۔یادر ہے کہ اس وقت تلگو فلموں میں الو ارجن اسٹار فلم پشپا ،رام چرن تیج اور جونیئر این ٹی آر  اسٹار آر آر آر کے علاوہ کے جی ایف 2 کی شاندار کامیابی کے بعد امید کی جارہی تھی چرنجیوی اور انکے بیٹے رام چرن کی ایک ساتھ فلم کو شائقین پلکوں پر سجالیں گے لیکن فلم باکس آفس پر ایک تباہ کن ناکام فلم ثابت ہوئی ہے ۔