Sunday, June 8, 2025
Homeاسپورٹسفلم بھارت نے 150کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کردیا

فلم بھارت نے 150کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ دبنگ سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز فلم بھارت نے باکس آفس پر 150کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے ۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان خان کٹرینہ کیف کی جوڑی ایک مرتبہ پھر شائقین کی داد وتحسین حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔عید کے دن 5 جون کو یہ فلم ریلیز ہوئی تھی۔اس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 95کروڑ کا کاروبارکیا تھا۔ سلمان خان ۔ کٹرینہکیف کی فلم بھارت باکس آفس پر مسلسل کمائی کرتی جارہی ہے ۔فلم کو شائقین کا بھرپور پیار مل رہا ہے ۔اپنے چوتھے دن فلم نے 27کروڑ اور پانچویں دن 27کروڑ 90لاکھ کا کاروبار کیا۔اسی کے ساتھ فلم بھارت کا جملہ کاروبار 150کروڑ 10لاکھ ہوگیا ہے ۔

اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں بھارت سے پہلے اڑی دی سرجیکل اسٹرائک ،ٹوٹل دھمال اورکیسری نے باکس آفس پر 150کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔سلمان نے فلم بھارت میں کچھ الگ انداز اپنانے کی کوشش کی ہے ۔ فلم بھارت نہ صرف ایک شخص کی کہانی ہے بلکہ اس کے ذریعہ ملک میں آتی تبدیلیاں اور اس کے بدلے طورپر طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جو ہندوستان ۔ پاکستان کی تقسیم میں الگ ہوجاتا ہے ۔فلم کو اوورسیز میں ملاکر چھ ہزارسے زیادہ اسکرینز پر ریلیز کیاگیا ہے ۔یہ فلم کوریائی فلم آڈ ٹومائی فادر کی ہندی ریمیک ہے ۔فلم میں سلمان خان اور کٹرینہکیف کے علاوہ دشا پٹانی ،تبو ،سنیل گرووراورجیکی شراف بھی اہم رول میں ہیں۔