Sunday, April 20, 2025
Homesliderفلم بھول بھولیا 3 میں روح بابا کو دو منجولکاؤوں سے لڑنا...

فلم بھول بھولیا 3 میں روح بابا کو دو منجولکاؤوں سے لڑنا ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

فلم “بھول بھولیا 3” کے بنانے والوں نے آخر کار آنے والی فلم کے ٹریلر جاری  کردیا ہے، جس میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ نینے مرکزی کرداروں میں نظرآرہے ہیں۔

میکرز نے فلم کا تین منٹ سے زیادہ طویل ٹریلر جاری کردیا، جو کولکتہ میں سیٹ کیا گیا ہے۔ ٹریلرحویلی کے دروازے دوبارہ کھلنے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ایک واضح تصویر بھی پیش کرتا ہے کہ اس بار کارتک کا روح بابا ایک نہیں بلکہ دو منجولکوں سے لڑے گا – ایک ودیا بالن ہے، جس نے 2007 میں پہلی قسط میں ڈراونا کردار ادا کیا تھا اور دوسرا آنے والے ورژن میں مادھوری نے ادا کیا ہے۔ یعنی اس بار دویا بالن اور مادھوری دونوں بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کامیڈی کرداروں کو نبھانا آسان نہیں ہوتا :کیرا

فلم کی تیسری قسط میں، اداکار ایک بار پھر ایک بابا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اداکارہ ترپتی ڈمری نے ان کی محبت کا کردار ادا کیا ہے اور یقیناً راجپال یادو ہیں، جو چھوٹا پنڈت کے دلچسپ کردارمیں واپس آرہے  ہیں۔

ٹریلرمیں  کامیڈی کی ایک جھلک ظاہر ہورہی ہے، جس میں روح بابا اور منجولکا کے درمیان تصادم ہورہا ہے۔ یہ فلم فرنچائز کی تیسری قسط ہے، جس کا آغاز 2007 میں ہوا۔ پہلے حصے میں اکشے کمار کے ساتھ شائنی آہوجا، ودیا بالن، امیشا پٹیل، منوج جوشی اور راجپال یادیو موجود تھے۔

فلم کی دوسری قسط 2022 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے ہدایت کار انیس بزمی تھے۔ اس فلم نے کارتک کو روح بابا کے طور پر متعارف کروایا اور اس میں کیارا اڈوانی بھی مرکزی کردار میں تھیں۔ انیس بزمی کی ایک فلم اور پروجیکٹ جو بھوشن کمار نے شروع کیا تھا “بھول بھولیا 3” ایک ہارر کامیڈی ہے۔ معاون کاسٹ میں وجے راز، سنجے مشرا، اشونی کالسیکر، اور بہت سارے اداکار شامل ہیں۔ فلم بھول بھولیا 3 یکم نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

 

یہ کہانی تھرڈ پارٹی سنڈیکیٹڈ ذرائع سے لی گئی ہے ۔ راوی میڈیا اس کہانی کی کسی بھی نوعیت کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے ۔ راوی میڈیا مینجمنٹ وائی دیس نیوز ڈاٹ کام بغیر کسی اطلاع کے کہانی کے مواد کو تبدیل یا حذف کرسکتا ہے ۔۔۔