حیدرآباد۔ جنوبی فلموں کے سوپر اسٹار پربھاس ان دنوں اپنی آنے والی فلم رادھے شیام کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلمی ستاروں پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی اس فلم کا کافی چرچا ہے۔ دریں اثناء اداکار پربھاس کی اگلی فلم سالار کے حوالے سے ایک دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں ۔ خبر ہے کہ کےکامیاب فلم جی ایف کے ہدایت کار پرشانتھ نیل کی اس اگلی فلم میں سوپر اسٹار پربھاس کے ساتھ ایک اور سوپراسٹار کا بھی داخلہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے شائقین کا دیوانہ پن ساتویں آسمان تک پہنچنے والا ہے۔ خبر کے مطابق ہدایت کار پرشانت نیل نے اس فلم میں پربھاس کے ساتھ ساتھ ملیالم فلموں کے بڑے اسٹار پرتھوی راج سوکمارن کو بھی کاسٹ کیا ہے۔
تاہم ان رپورٹس کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے لیکن اندر کی فلمی ہلچل کے مطابق پرتھوی راج سوکمارن کی انٹری فلم میں ہوئی ہے۔ اگر پرتھوی راج سوکمارن ہدایت کار پرشانتھ نیل کی اس میگا پین انڈیا ریلیز فلم کا حصہ بنتے ہیں تو پھر یقیناً مداح خوشی سے جھومنے لگیں گے۔ پرتھوی راج سوکمارن ملیالم فلموں کے ایک بڑے اسٹار اور فلم ساز ہیں۔ جنہوں نے برو ڈیڈی، لوسیفر اور آیاپنم کوشیام جیسی کئی سوپر ہٹ فلمیں دیں۔ فلم اسٹار کے ہنر کے چرچے شمالی ہندوستان تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ایسے میں اب پربھاس اور پرتھوی راج سوکمرن کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔
اس فلم میں پربھاس کے مقابل شروتی ہاسن مرکزی اداکارہ ہیں۔جو کریک اور وکیل صاب جیسی حالیہ سوپر ہٹ فلموں کی وجہ سے ناظرین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے۔ یہاں ساؤتھ کے مشہور اسٹار جگپتی بابو فلم میں ویلن کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ جس کا زبردست فرسٹ لک پوسٹر بنانے والے پہلے ہی جاری کر چکے ہیں۔ جگپتی بابو کے اس روپ کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا۔ بہر حال یہ ایک اور بڑی فلم ہے جس کا عوام کو بے صبری سے انتظار ہے ۔