ہیاکرس نے 5 کروڑ فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرلی۔ 9 کروڑ یوزرس کی خدمات لاگ اوٹ مگر بعد توثیق حقیقی یوزرس کو خدمات بحال۔
سان فرانسسکو:سماجی رابطوں کی سب سے بڑی اور مشہور ویب سائٹ’’ فیس بک‘‘ پر نامعلوم سائبر ہیاکرس کے حملہ کے باعث5 کروڑ صارفین کا نجی ڈاٹا افشاء ہوجانے کا خدشہ ہے۔ ایکزیکٹیوز نے جمعہ کو کہا کہ جن اکاؤنٹس کے ہیاک کرلئے جانے کا خدشہ ہے ان کی سرویسس لاگ اوٹ کردی گئی ہے چونکہ تحقیقات جاری ہیں۔یہ سائبر حملہ فیس بک پر کئے گئے اب تک کے حملوں میں سب سے بڑی سیکوریٹی حملہہے۔ ہیاکر یا ہیاکرس جن کی تعداد فیس بک کو پتہ نہیں ہے، زائد از 5 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کئی سافٹ ویر بگس کا استحصال کیا ۔ اس رسائی سے مداخلت کارکو استعمال کنندگان کے پروفائیلس پر یا کسی بھی اپلیکیشن پر جس پر وہ فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے سائن ان ہوتے ہیں، یوزرس کی طرح کارروائی کرنے کاموقع ملا۔فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہیکہ معاملہ کو بہت سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور اس کا حل نکالا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتہ کمپنی کو اس بات کے اشارے ملے کہ فیس بک کے اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی اور سائبر حملہ کے ذریعہ اس کا پوشیدہ کوڈ استعمال کرکے صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کا خطرہ ہے۔دوسری طرف فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کا حل نکال رہے ہیں،کمپنی کی جانب سے فیس بک کے صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری کوشش جاری ہے جبکہ اس کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کیے جارہے ہیں،اتنے خطرناک معاملہ کی نشاندہی پہلے ہی مرحلہ پر کرلی گئی ہے اور یہ اطمینان بخش بات ہے۔مارک زکر برگ نے کہا کہ تقریبا 90 ملین سے زائد فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ کرائے گئے جو ان کے تحفظ کے لیے ضروری تھا اور بعدتوثیق انہیں بحال کیا جارہا ہے،ہمیں ان لوگوں کی طرف سے مسلسل سائبر حملوں کا سامنا رہتا ہے جواکاؤنٹس پر قبضہ کر کے دنیا بھر سے معلومات چوری کرنا چاہتے ہیں،اس لیے بہت ضروری ہے کہ ہم مختلف طریقے اختیار کرتے رہیں تاکہ ایسے واقعات رونما ہی نہ ہوں۔فیس بک نے اگرچہ اس مسئلہ پر قابو پالیا ہے مگر فی الوقت اس کے پاس اہم سوالات کے جوابات نہیں ہیں۔ یہ بات ابھی تک صاف نہیں ہوئی ہے کہ ہیاکرس نے اس رسائی سے کیا حاصل کیا ہے؟ آیا انہوں نے نجی ڈاٹا حاصل کرلیا یا ہے یا پھر حقیقی استعمال کنندگان کی تلبیس شخصی کی اور گمراہ کن معلومات پوسٹ کیں؟کیا یہ انتخابی مداخلت کی ایک اور نوعیت تو نہیں ہے؟زکر برگ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اس کا پتہ چلالیا ہے، حساسیت کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جن اکاؤنٹس کو خطرہ لاحق تھا ان کو محفوظ کردیا گیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ضرورت ہے کہ ایسے واقعات کو پہلے ہی سے روکنے کے لئے نئے ٹولس وضع کئے جائیں