Sunday, June 8, 2025
Homesliderفیس بک پر پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی ، کشیدگی...

فیس بک پر پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی ، کشیدگی کے بعد ملعون نوجوان گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

گونڈہ۔ اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں ایک مقامی نوجوان کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔منگل کو اقلیتی برادری کے ارکان کی جانب سے مبینہ طور پر پتھراؤ کرکے ملزم کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد تنازعہ پھوٹ پڑا تھا۔ملزم رکی کو بعد میں پولیس کی ٹیم نے گرفتار کر لیا جو صورتحال پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تشدد میں ملوث دیگر 25 ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا۔

پولیس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ رِکی نے فیس بک پر پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کیے تھے جس سے اقلیتی برادری میں غم و غصہ پایا جاتا تھا جس نے ملزم کے گھر پر پتھراؤ کیا۔ایس پی آکاش تومر نے کہا کہ تشدد رات کے وقت چوک بازار علاقے میں شروع ہوا لیکن جلد ہی اس پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے۔

ایک ضلعی اہلکار نے کہا ہم کسی بھی انتقامی کارروائی کو روکنے کے لیے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تشدد میں ملوث افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ ہم نے کمیونٹی کے بزرک ارکان  سے بات کی ہے اور انہیں تسلی دی ہے ایک ضلعی اہلکار نے کہا۔تومر نے کہا کہ یہ پوسٹ پیر کی رات رکی نے اپ لوڈ کی تھی، جو ایک چاؤمین اسٹال چلاتا ہے۔ایس پی نے کہا ہم نے تین ایف آئی آر درج کروائی ہیں، ایک رِکی کے خلاف، دوسری پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اور تیسری رِکی کی طرف سے نامعلوم افراد کے خلاف اس پر حملہ کرنے کے لیے۔ ایس پی نے کہا۔