Friday, April 26, 2024
Homesliderفیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی کیرالا میں فٹبال کا...

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی کیرالا میں فٹبال کا جنون ، جگہ جگہ فٹبالرس کے دیو قامت کٹ آوٹس

- Advertisement -
- Advertisement -

ترواننت پورم۔ دوحہ میں چند گھنٹوں میں فیفا ورلڈ کپ کا بگل بجنے سے قبل ہی فٹ بال کے دیوانی ریاست کیرالا کے لوگوں نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ساتھ کئی سوپر اسٹارس کے کٹ آوٹ بھی لگائے ہیں۔ ارجنٹینا کے عظیم لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور برازیل کے نیمر جونیئر کے زبردست کٹ آوٹ ریاست میں ہر جگہ جگہ لگادئے گئے ہیںکیونکہ کیرالا میں فٹ بال کے تمام سوپر اسٹارز کے لیے ایک وقف پرستار کلب موجود ہے۔تمیم بن حمد الثانی کا کٹ آوٹ توجہ کا مرکز ہے۔

 دبئی میں مقیم ایک تاجر عبدالرحمن جو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ٹی وی پر فٹ بال دیکھنے کے لیے یہاں چھٹیوں پر ہیں، نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا قطر ایک چھوٹا ملک ہے اور وہ ورلڈکپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ شکریہ کے طور پرہم نے سوپر اسٹارز میسی اور رونالڈو کے ساتھ قطر کے لیڈرکاکٹ آوٹ کھڑا کرنے کا سوچا۔کنور ضلع کے ہرچور پنچایت میں، فٹ بال کے دیوانے شائقین نے اپنے گھروں کو ارجنٹینا کے رنگوں میں رنگ دیا ہے اور ایک بسٹ چوراہے پر میسی کا ایک بہت بڑاکٹ آوٹ نظر آ رہا ہے۔

ایک مقامی اسکریپ ڈیلر اور برازیل کے بہت بڑے مداح عبدالمجید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، یہ برازیل ہی ہوگا جو اس بار کپ اٹھائے گا۔ میں کوارٹر فائنل کے بعد سے اپنے دوستوں کے ساتھ قطر جا رہا ہوں۔ میں نے سفر کے لیے ایک دولت خرچ کی ہے لیکن فٹ بال میرے خون میں شامل ہے اور اسی لیے یہ اس گاؤں میں ہے جہاں ہر کوئی فٹ بال کی سانس لیتا ہے۔

فرینڈز آرٹس اینڈ سائنس کلب، بلاتیکولم، کوزی کوڈ کے صدر کرشن کمار جی سی نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا یہ دلچسپ وقت ہے۔ کلب نے ایک نیا ٹیلی ویژن سیٹ خریدا ہے اور فٹ بال کے شائقین کے لیے ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے ایک خیمہ  بنایا ہے۔ فین فالوونگ میسی، نیمر اور رونالڈو جیسے ستاروں کی ہے۔ میں پرتگال ٹیم کا مداح ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ رونالڈو بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
تاہم زیادہ تر شائقین قطر جانے سے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ٹکٹ کی  قیمتیں زیادہ ہیں اور رہائش بھی مہنگی ہے۔ ان میں سے اکثر اپنے گھروں کے آرام سے یا کلب کے تفریحی کمرے سے ورلڈ کپ دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو امید کرتے ہیں کہ میزبان ٹیم قطر کم از کم ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی۔ قطر جانے والے بہت سے لوگ اس ملک میں کام کر رہے ہیں یا ان کے قریبی رشتہ دار وہاں کام کر رہے ہیں۔