Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامیفیملی ویزٹ ویزا کے شرائط میں کوئی نرمی نہیں

فیملی ویزٹ ویزا کے شرائط میں کوئی نرمی نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فیملی ویزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر کوئی مہلت نہیں دی جاسکتی۔ جس دن ویزٹ ویزے کی معیاد ختم ہورہی ہوگی وہ ملک میں قیام کا آخری دن ہوگا،اس روز فیملی ویزٹ ویزے پر آنے والے کو سفر کرنا ہوگا۔ اس کے بعد قیام غیر قانونی شمار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا فیملی ویزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر ویزے پر آنے والے کو 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے یا نہیں؟محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ فیملی ویزٹ ویزے پر آنے والے کو ویزے کی مدت کے آخری دن تک سفر کرنا ہوگا۔ میعاد ختم ہونے کے بعد کوئی مہلت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں تارکین وطن اپنے عزیز و اقارب خصوصاً اہلیہ اور بچوں کو ویزٹ ویزوں پر بلاتے ہیں۔بعض اوقات ریزرویشن نہیں مل پاتی، اکثر صحت یا کچھ گھریلو مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سفر مشکل ہوجاتا ہے۔ بعض تارکین یہ سوچ کر کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے 3 دن کے اندر انہیں سیٹ مل رہی ہے تو ریزرویشن کروا لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے کی صورت میں ان سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔محکمہ پاسپورٹ نے اس امکان کی تردید کردی ہے اور واضح کیا ہے  کہ میعاد کے آخری دن تک سفر کرنا ہوگا۔