Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگقیمتی کار کا سرقہ کرنے والی لڑکی،گرفتاری میں مدد کرنے والےکےلئے انعام...

قیمتی کار کا سرقہ کرنے والی لڑکی،گرفتاری میں مدد کرنے والےکےلئے انعام کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی ۔صنف نازک کو کائنات میں رنگ سے تشبہہ دی جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس صنف نازک نے جرائم کی دنیا میں کئی ایسی کارستانیاں انجام دی ہے کہ اب اس صنف نازک کی خوبصورتی کے ساتھ اس کی جارحانہ تصویر بھی منظر عام پر آنے لگی ہے جبکہ کویت میں پیش آئے واقعہ میں ایک لڑکی نے کار کا ہی سرقہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے بموجب کویتی لڑکی القرین مارکیٹ میں رینٹ اے کار ایجنسی سے قیمتی گاڑی لے اڑی۔ واردات کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور کمپنی نے لڑکی کو گرفتار کرنے میں مدد کرنے والوں کےلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔رینٹ اے کار ایجنسی کے مالک نے مسروقہ گاڑی کی بازیابی اور واردات کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرانے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر قیمتی گاڑی چوری کیے جانے کی وڈیو کلپ سی سی کیمروں کی مدد سے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔

وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے سیاہ عبایا پہنے ہوئے ایک لڑکی رینٹ اے کار ایجنسی کی پارکنگ میں عقب سے آئی۔ اس نے چاروں جانب نظر ڈال کر یہ اطمینان حاصل کرلیا کہ کوئی سیکیورٹی گارڈ اسے دیکھ تو نہیں رہا ہے۔ فوری طور پر اس نے کئی گاڑیوں کو کھولنے کی کوشش کی۔ لڑکی ایک قیمتی گاڑی چند ہی لمحوں میں کھولنے میں کامیاب ہوگئی۔ ایسا محسوس ہوا کہ اس نے ریموٹ کنٹرول سے گاڑی آن کی تھی۔

ایجنسی کے مالک نے مسروقہ گاڑی کا پتہ بتانے والے کو 2ہزار کویتی دینار انعام کے طور پردینے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پرصارفین نے خیال ظاہر کیا  چوری کی واردات رینٹ اے کار ایجنسی کے کسی ملازم کی مدد سے کی گئی ہے۔