نئی دہلی۔ چونکہ کھیلوں کے ڈرامہ پر مبنی فلم 83 جمعرات کو بڑے پردے پرریلیز ہونے کے لئے تیار ہے تو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے کے احساس کو یاد کیا، ایک ویڈیو میں کپل دیو 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے کے اپنے تجربے کو یاد کر رہے ہیں۔انہیں ہندی میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا انڈیا کے لیے کھیلنا ایک سپنا (خواب) تھا اور اس سے بڑا خواب قومی ٹیم کا کپتان بننا تھا اور میں نے ورلڈ کپ کولارڈزکی بالکونی میں اٹھانے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔اس ویڈیو میں جو مختصرکلپ ہے اس کا عنوان دیا گیا تھا: ہریانہہوریکن، کپل سر ہم سب کو تاریخی کہانی کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں! 2 دن سے 83 تک۔ 24 دسمبر2021 کو سنیما گھروں میں ہندی، تامل، تلگو، کنڑ اورملیالممیں ریلیز ہورہی ہےاور تھری ڈی میں بھی۔فلم 83 ہندوستان کے کپل دیوکی قیادت میں 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی فلم ہے جس میں رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے۔یہ فلم23 دسمبرکو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی داکارہ ومیکا گبی جو آنے والی فلم 83 میں کرکٹر مدن لال کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کے قابل ہوں گی اور اس تاریخی لمحے کو ہندوستانی لوگوں کے سامنے پیش کروں گی۔ فلم شائقین کی امیدوں کو پورا کرنا ایک اعزاز اور ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ اس ابھرتی ادکارہ نے مزید کہا کہ کرکٹ اور فلمیں ایسی چیزیں ہیں جو قوم کو ایک ساتھ لاتی ہیں، اور یہاں ایک ایسی فلم ہے جو دونوں کو ممکنہ طور پر سب سے بڑے طریقے سے آپس میں جوڑتی ہیں ۔
اسی فلم کا حصہ ہونا اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے۔یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے جسے اس ایونٹ اور عمومی طور پر گیم سے جڑے جذباتی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلات پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے،لیکن ہم ٹیم 83 اپنی پوری کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور امید ہے کہ کپل دیو کی طرح ہم اس فلم کو بھی کامیاب کرنے میں اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے اور فلم کی کامیاب کا چھکا ضرور ماریں گے۔