Saturday, June 7, 2025
Homeتازہ ترین خبریںلال کرشن اڈوانی کا ’’ٹکٹ کاٹنے ‘‘ پر کانگریس نے کیا طنز،کہا۔...

لال کرشن اڈوانی کا ’’ٹکٹ کاٹنے ‘‘ پر کانگریس نے کیا طنز،کہا۔ سینیر لیڈر کی جگہ تڑی پاربنا اُمیدوار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو اپنے 184اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔اس میں وزیر آعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کا بھی نام شامل ہے۔بی جے پی کی اس پہلی فہرست میں اُتر پردیش کے 28اُمیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

لال کرشن اڈوانی کی نشست گاندھی نگر سے بی جے پی کے صدر امیت شاہ انتخاب لڑیں گے۔اُمیدواروں کی فہرست سے بی جے پی کے سینیر لیڈر لال کرشن اڈوانی کا نام کٹنے کو لے کر کانگریس نے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔
؂
کانگریس لیڈر و سابق مرکزی وزیر پی ایل پونیا نے کہا کہ اس فہرست کو دیکھنے سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں بدلاؤ نظر آتا ہے۔لال کرشن اڈوانی جیسے جانے مانے لیڈ ر و رکن لوک سبھا کی جگہ تڑی پار رہے امیت شاہ جگہ لے رہے ہیں۔عوام سب جانتی ہے کہ کیسے ایک شخص کے شکنجہ میں کیسے پوری پارٹی چلی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گاندھی نگر نشست سے لال کرشن اڈوانی 6بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔اُدھر کیا اڈوانی ٹکٹ کاٹے جانے سے متعلق سوال پر ارون جیٹلی نے کہا کہ کاٹا جانا جیسا لفظ استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔پارٹی کا انٹرنل سسٹم ہوتا ہے ،جس کا حصہ پارٹی کے سبھی بڑے لوگ ہوتے ہیں۔