Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںلال کرشن اڈوانی کے حلقہ لوک سبھا گاندھی نگر سے امیت شاہ...

لال کرشن اڈوانی کے حلقہ لوک سبھا گاندھی نگر سے امیت شاہ لڑ سکتے ہیں الیکشن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی :ریاست گجرات کے گاندھی نگر لوک سبھا نشست سے بی جے پی کے سینیر لیڈر لال کرشن اڈوانی رکن پارلیمنٹ ہیں ۔بتایا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اس نشست سے اُمیدوار کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہی کرے گی۔ذرائع کے مطابق گاندھی نگر نشست سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

واضح ہو کہ امیت شاہ جو رکن راجیہ سبھا بھی ہیں، گاندھی نگر لوک سبھا نشست کے تحت آنے والے نارائن پورا اسمبلی نشست سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ امیت شاہ کے گاندھی نگر سے اُمیدوار بنائے جانے کے پیچھے پارٹی کاسونچنا ہے کہ اس سے مشن۔26کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔