Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگلاک ڈاؤن میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں : راجیو گوبہ

لاک ڈاؤن میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں : راجیو گوبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ہندوستان بھر میں  وزیر اعظم کی جانب سے 21 دنوں کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے جس پر 25 مارچ سے عمل آوری ہورہی ہے اور اس کا اختتام 14 اپریل کو ہونا ہے لیکن سوشل میڈیا اور دیگر عوامی ذرائع پر ایسی خبریں گشت کررہی ہیں کہ اس لاک ڈاؤن  کی معیاد میں توسیع ہوسکتی ہے لیکن ان خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے ۔

 مرکزی کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ نے ان خبروں کو مسترد کردیا کہ ملک بھر میں کوویڈ 19 کے لاک ڈاؤن میں توسیع ہوسکتی ہے۔گوبہ نے کہا ،ایسی خبروں کو دیکھ کر میں حیران ہوں ، لاک ڈاؤن میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 25 مارچ کو ملک میں تین ہفتوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور خاص کر بین ریاستی مزدورں کو کافی مشکلا ت ہورہی ہیںوزیر اعظم نے بعد میں ان مشکلات سے معذرت کرلی جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب بالخصوص تارکین وطن محنت کشوں کو درپیش ہیں جن کا اطلاق 4 گھنٹے قبل عمل میں آیا تھا۔